Bharat Express DD Free Dish

Ramadan 2025: ماہ رمضان میں صدقہ وخیرات کی خاص اہمیت، اللہ کے قریب ہونے کا بہترین ذریعہ

صدقہ وخیرات دینا ایک عظیم نیکی اور ثواب کا کام ہے، لیکن جب ماہ رمضان میں صدقہ وخیرات کیا جاتا ہے تو دیگر اعمال کی طرح اس کے ثواب میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ زکوۃ، صدقہ اور خیرات سے غریبوں، مفلسوں اور ضرورت مندوں کی مدد ہوتی ہے۔

ماہ رمضان میں صدقہ وخیرات کی اہمیت میں کافی اضافہ ہوجاتا ہے۔

نئی دہلی: رمضان کا مبارک اورمقدس مہینہ رحمت اوربرکت کا مہینہ ہے۔ اس خوبصورت مہینہ میں اللہ کی بے شمارنعمتیں حاصل ہوتی ہیں۔ اس مہینے کے حوالے سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک چھوٹی سی نیکی بھی بڑے اجرکے حصول کا سبب بن سکتی ہے۔ اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ یہ میرا مہینہ ہے اوراس مہینے کے اجروثواب بھی میں خود اپنے بندے کو دوں گا۔ صدقہ وخیرات دینا ایک عظیم نیکی اورثواب کا کام ہے، لیکن جب ماہ رمضان میں کیا جاتا ہے تو ثواب میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ماہ رمضان برکتوں، رحمتوں اورمغفرت کا ہوتا ہے، اوراس میں کئے گئے نیک اعمال کا اجرکئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ رمضان میں کسی بھی عمل کا ثواب 10 گنا سے 70 گنا تک ہوجاتا ہے۔

 صدقہ و خیرات کی کیا ہے اہمیت؟

حدیث میں آتا ہے کہ رمضان میں ایک نیکی کا اجرکئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے، اورصدقہ دینے سے گناہ بھی معاف ہوتے ہیں۔ رمضان کا مہینہ صبراوردوسروں کا احساس کرنے کا درس دیتا ہے، اورصدقہ دینے سے ضرورت مندوں کی ضروریات بھی پوری ہوتی ہیں۔ اسی لئے مسلمان اس ماہ میں زکوۃ نکالنے کا اہتمام کرتے ہیں اورغریبوں وضرورتمندوں کی مدد کرتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ صدقہ جہنم کی آگ سے بچاتا ہے، خاص طورپررمضان میں دیا جانے والا صدقہ اللہ کی قربت کا ذریعہ بنتا ہے۔ نمازاورروزہ کے بعد صاحب استطاعت مسلمان پرزکوۃ بھی فرض ہے، مسلمانوں پرزکوۃ کے علاوہ صدقہ فطربھی لازم قراردیا گیا ہے۔ صدقہ فطرکونمازعید الفطرسے پہلے ادا کیا جاتا ہے۔ اسے غریبوں اور ضرورتمندوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

مبارک اورمقدس مہینہ ہے ماہِ رمضان

رمضان کے مبارک اورمقدس مہینے کی اہمیت اورفضیلت کافی زیادہ ہے۔ رمضان کوسال کا سب سے بہترین مہینہ قراردیا جاتا ہے۔ اس مہینے میں مسلمان زیادہ سے زیادہ عبادت کرتے ہیں۔ روزہ رکھنا، تراویح کا اہتمام کرنا، زیادہ سے زیادہ قرآن شریف کی تلاوت کرنا، زکوۃ نکولانا، صدقہ وخیرات کرنا، غریبوں اورمسکینوں کو کھانا کھلانا اورانہیں نئے کپڑے پہننانا  وغیرہ شامل ہیں۔

روزہ افطار کرانے کا بہترین ثواب

رمضان کا روزہ فرض اورتراویح کونفل (سنت مؤکدہ) بنایا ہے۔ یہ صبرکا مہینہ ہے، اورصبرکا بدلہ جنت ہے۔ یہ ہمدردی اورخیرخواہی کا مہینہ ہے، اس میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے، اس میں روزہ افطارکرنے والے کی مغفرت، گناہوں کی بخشش اورجہنم سے آزادی کے پروانے کے علاوہ کسی کو افطار کرانے والے شخص کو روزہ دارکے برابر کا ثواب ملتا ہے، چاہے وہ افطارایک کھجوریا ایک گھونٹ پانی سے ہی کیوں نہ کرائے، ہاں! اگر روزہ دارکو پیٹ بھرکرکھانا کھلایا یا پلایا تواللہ تعالیٰ اسے حوضِ کوثرسے ایسا پانی پلائیں گے، جس کے بعد وہ جنت میں داخل ہونے تک پیاسا نہ ہوگا۔ اس ماہ کا پہلا عشرہ رحمت کا (پہلے روزہ سے 10ویں روزہ تک)، دوسرا مغفرت (11ویں روزہ سے 20ویں روزہ تک) اورتیسرا عشرہ (21ویں روزہ سے 30ویں روزہ تک) جہنم سے آزادی کا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک  (bharatexpressurdu@)  اورایکس  (bharatxpresurdu@)  پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل   (bharatexpressurdu@)  سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read