Bharat Express

Railways to run 3,000 special trains: مہا کمبھ کے دوران انڈین ریلوے 3000 خصوصی ٹرینیں چلائے گی،روزانہ 10 لاکھ ٹکٹ فروخت کرنے کا منصوبہ

جوشی نے کہا کہ پریاگ راج-ایودھیا- وارانسی- پریاگ راج، پریاگ راج- سنگم پریاگ- جونپور- پریاگ- پریاگ راج، گووند پوری- پریاگ راج- چترکوٹ- گووند پوری اور جھانسی- گووند پوری- پریاگ راج پر رِنگ ریل کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ریلوے مہا کمبھ 2025 کے دوران 3,000 خصوصی ٹرینیں چلائے گا، جن میں سے 560 ٹرینیں رنگ ریل پر چلیں گی۔ نارتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر اوپیندر چندر جوشی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کل 560 ٹکٹنگ پوائنٹس نو ریلوے اسٹیشنوں پر دستیاب کرائے جا رہے ہیں- پریاگ راج جنکشن، صوبیدار گنج، نینی، پریاگ راج چھیوکی، پریاگ جنکشن، پھپماؤ، پریاگ راج رام باغ، پریاگ راج سنگم اور جھونسی۔ — کے ساتھ ساتھ میلے کے علاقے میں یہ ٹرینیں چلیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ان کاونٹرز سے روزانہ تقریباً 10 لاکھ ٹکٹ تقسیم کیے جاسکتے ہیں۔ مہا کمبھ میلے کے پیش نظر ریلوے نے اب 15 دن پہلے ہی ریلوے ٹکٹ لینے کی سہولت شروع کر دی ہے۔

جوشی نے کہا کہ پریاگ راج-ایودھیا- وارانسی- پریاگ راج، پریاگ راج- سنگم پریاگ- جونپور- پریاگ- پریاگ راج، گووند پوری- پریاگ راج- چترکوٹ- گووند پوری اور جھانسی- گووند پوری- پریاگ راج پر رِنگ ریل کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ریلوے 10,000 سے زیادہ ریگولر اور 3000 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔ ان 3000 خصوصی ٹرینوں میں سے 1800 ٹرینیں مختصر فاصلے کے لیے، 700 ٹرینیں لمبی دوری کے لیے اور 560 ٹرینیں رنگ ریل پر چلائی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ مہا کمبھ 2025 میں بھاری بھیڑ کے پیش نظر، ریلوے پروٹیکشن فورس اور ریاستی ریلوے پولیس کے 18,000 سے زیادہ اہلکاروں کو ہندوستانی ریلوے کے تمام حصوں سے ڈیوٹی پر پریاگ راج لایا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

    Tags:

Also Read