Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi thanks Akhilesh Yadav: ’’دو بھائی…ووٹ چوروں کی تباہی…‘‘، راہل گاندھی نے اکھلیش یادو کا ادا کیا شکریہ

ووٹر ادھیکار یاترا 17 اگست کو بہار کے ساسارام ​​سے شروع ہوئی تھی۔ یہ 16 دن کی یاترا تقریباً 20 اضلاع سے گزری اور 1300 کلومیٹر کا یاترا مکمل کرنے کے بعد یکم ستمبر کو پٹنہ میں ایک بڑی ریلی کے ساتھ یہ یاترا اختتام پذیر ہوگی۔

راہل گاندھی نے اکھلیش یادو کا ادا کیا شکریہ۔

پٹنہ: بہار میں اسمبلی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ کے خصوصی نظر ثانی (SIR) پر سیاست جاری ہے۔ اس کے خلاف احتجاج میں کانگریس اور آر جے ڈی نے ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ نکالی، جس میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے حصہ لیا۔ راہل گاندھی نے اس کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ دو بھائی، ووٹ چوروں کی تباہی۔ ووٹر ادھیکار یاترا میں شامل ہو کر تیجسوی یادو، مجھے اور انڈیا الائنس کے تمام لیڈران کو اپنا سپورٹ دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ، اکھلیش یادو۔

 

’’ووٹر ادھیکار یاترا‘ نے انقلاب برپا کر دیا ہے‘‘

اس سے قبل کانگریس پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ ان تصویروں کے ذریعے انڈیا بلاک کا اتحاد دکھایا گیا۔ کانگریس نے ‘X’ پر لکھا، ’’عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جاری ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ نے انقلاب برپا کر دیا ہے۔ آج سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو ’ووٹر ادھیکار  یاترا‘ میں شامل ہوئے اور ’ووٹ چوری‘ کے خلاف آواز بلند کی۔ جئے لوک تنترا۔‘‘

کانگریس نے کچھ اور تصویریں بھی شیئر کی ہیں، جن میں راہل گاندھی، اکھلیش یادو کے ساتھ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو، روہنی اچاریہ اور دیگر لیڈران نظر آرہے ہیں۔

پٹنہ میں بڑی ریلی کے ساتھ ختم ہوگی یاترا

بتا دیں کہ ووٹر ادھیکار یاترا 17 اگست کو بہار کے ساسارام ​​سے شروع ہوئی تھی۔ یہ 16 دن کی یاترا تقریباً 20 اضلاع سے گزری اور 1300 کلومیٹر کا یاترا مکمل کرنے کے بعد یکم ستمبر کو پٹنہ میں ایک بڑی ریلی کے ساتھ یہ یاترا اختتام پذیر ہوگی۔

اس یاترا کے بارے میں انڈیا الائنس میں شامل سیاسی پارٹیوں کا دعویٰ ہے کہ بہار کے عوام کا ان کے ساتھ مکمل تعاون ہے۔ راہل گاندھی کے ذریعہ اٹھائے گئے ایس آئی آر اور ووٹ چوری کے معاملے کو عوام کی حمایت حاصل ہے۔

این ڈی اے نے اس یاترا کو بتایا دھوکہ یاترا

ساتھ ہی این ڈی اے میں شامل سیاسی جماعتوں نے اس یاترا کو دھوکہ یاترا قرار دیا ہے۔ بی جے پی-جے ڈی یو اور دیگر پارٹیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نتیش کمار کی قیادت والی ڈبل انجن والی حکومت نے پچھلے 20 سالوں میں ترقی کی ہے۔ عوام انڈیا اتحاد کے جھوٹ کا جواب اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کے ذریعے دیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read