Bharat Express

Surgical Strike Row: سرجیکل اسٹرائیک پر دگوجے سنگھ سے راہل گاندھی متفق نہیں، کہا- فوج کچھ بھی کرے، ثبوت کی ضرورت نہیں

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جموں میں کہا کہ ‘بھارت جوڑو یاترا’ کا ہدف ملک کو جوڑنے کا ہے، نفرت کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ملک میں نفرت کا ماحول بنایا ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ (تصویر: اے این آئی)

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ اس وقت جموں وکشمیرمیں چل رہی ہے۔ منگل کے روز راہل گاندھی نے جموں میں پریس کانفرنس کی اور کئی موضوعات پر کھل کراپنی بات رکھی۔ راہل گاندھی نے دگوجے سنگھ کے سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق دیئے گئے بیان پر بھی ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا، ‘جو دگوجے سنگھ نے کہا ہے، اس سے میں بالکل متفق نہیں ہوں، وہ ان کا انفرادی بیان ہے۔ ہمارا آرمی پر مکمل بھروسہ ہے، اگرآرمی کچھ کرے توانہیں ثبوت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا بیان ذاتی ہے، وہ ہمارا نہیں ہے’۔

آرٹیکل 370 کی بحالی پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ 370 پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ریاستی درجہ کا موضوع ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ جلد ازجلد اسے ریاست کا درجہ ملنا چاہئے اور یہاں جلد از جلد اسمبلی کا پھرسے آغاز ہونا چاہئے۔ بھارت جوڑو یاترا سے متعلق راہل گاندھی نے کہا، ‘اس یاترا کا ہدف ملک کو جوڑنے کا ہے، نفرت کو کم کرنا ہے، بی جے پی کے نفرت کے خلاف کھڑے ہونے کا مقصد ہے اس یاترا کا’۔ مرکزی حکومت کو نشانے پر لیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے اور بی جے پی حکومت ہرمحاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

ہم ہماری فوج کے ساتھ ہیں: ملیکا ارجن کھڑگے

کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ کے سرجیکل اسٹرائیک والے بیان پر کانگریس کے قومی صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی واضح کیا ہے کہ ہم ہماری فوج کے ساتھ ہیں۔ ہم ہمیشہ ملک کے اتحاد کے لئے کام کرتے ہوئے آئے ہیں، آگے بھی ویسے ہی کریں گے۔ ملک کے لئے سبھی ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ غلط تشہیر کرنے کے لئے ایسی کوشش کر رہے ہیں، یہ نہیں ہوگا۔ ملک کو ہم نے آزادی دلائی۔ ملک کو ہم ایک رکھیں گے اور اس کے لئے قربانی بھی دی۔

 پدیاترا لوگوں کو جوڑنے کا کام کر رہی ہے: راہل گاندھی

وزیردفاع راجناتھ سنگھ کے بیان پر پلٹ وار کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ جو پدیاترا پورے ملک میں لوگوں کوجوڑنے کا کام کررہی ہے، وہ کس طرح سے ملک کے مفاد کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ دیکھ سکتا ہوں کہ کس طرح سے راجناتھ سنگھ کی پارٹی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ جس پارٹی میں راجناتھ سنگھ ہیں، وہاں انہیں کیا کہنا ہے، وہ پارٹی کے اعلیٰ لیڈران بتاتے ہیں۔

 -بھارت ایکسپریس

    Tags:

Also Read