Bharat Express DD Free Dish

Ajit Pawar’s Plane Crash Case: اجیت پوار کے طیارہ حادثے کے معاملے میں پونے پولیس نے درج کی حادثاتی موت کی رپورٹ

شہری ہوابازی کی وزارت کی جانب سے فراہم کردہ مکمل معلومات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ لیئر جیٹ 45 تھا، جس کا رجسٹریشن وی ٹی-ایس ایس کے تھا اور اسے آپریٹر وی ایس آر وینچرز مینیج کر رہا تھا۔

پونے: پونے دیہی پولیس نے بارامتی تعلقہ پولیس اسٹیشن میں اس طیارہ حادثے کے سلسلے میں حادثاتی موت کی رپورٹ (اے ڈی آر) درج کی ہے، جس میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی موت ہو گئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کی جانچ ابھی جاری ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) اور ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) کی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور اس افسوسناک حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے سے جڑے تمام پہلوؤں کی باریک بینی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ اے ڈی آر کو مہاراشٹر کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے حوالے کیا جائے گا، جو اے اے آئی بی ٹیم کی جانچ رپورٹ کی بنیاد پر مزید تفتیش کرے گا۔

ادھر نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی آخری رسومات ان کے آبائی گاؤں کاتھواڑی، بارامتی میں ادا کر دی گئیں۔ آخری رسومات سے قبل خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اہلِ خانہ، رشتہ دار اور بڑی تعداد میں حامی کاٹھواڑی میں پوار خاندان کے فارم ہاؤس پہنچے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور دیگر کئی سینئر سیاسی لیڈر آنجہانی لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آخری رسومات میں شرکت کی۔

اس المناک واقعے کے پیش نظر مہاراشٹر حکومت نے تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سوگ کے دوران احتراماً ریاست بھر کی تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم آدھا جھکا رہے گا۔

وی ایس آر کے زیرِ انتظام لیئر جیٹ 45 طیارے (رجسٹریشن وی ٹی-ایس ایس کے) میں حادثے کے وقت نائب وزیر اعلیٰ پوار کے علاوہ ایک پرسنل سکیورٹی آفیسر (پی ایس او)، ایک فلائٹ اٹینڈنٹ اور دو کریو ممبران، جن میں ایک پائلٹ اِن کمانڈ (پی آئی سی) اور ایک سیکنڈ اِن کمانڈ (ایس آئی سی) شامل تھے، سوار تھے۔

مہلوکین کی شناخت وِدت جادھو (مرد) اور پنکی مالی (خاتون) کے طور پر ہوئی ہے۔ مسافر فہرست کے مطابق کریو ممبران میں پی آئی سی سمت کپور اور ایس آئی سی شنبھوی پاٹھک شامل تھے۔

شہری ہوابازی کی وزارت کی جانب سے فراہم کردہ مکمل معلومات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ لیئر جیٹ 45 تھا، جس کا رجسٹریشن وی ٹی-ایس ایس کے تھا اور اسے آپریٹر وی ایس آر وینچرز مینیج کر رہا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read