Bharat Express DD Free Dish

Harshdeep Kaur Sings Mool Mantra at Pt Modi’s Sikh Sangat Meet: معروف صوفی گلوکارہ ہرشدیپ کور نے سکھ سنگت کے ساتھ وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، ان کی خواہش پر گایا ’’مول منتر‘‘

جمعہ کے روز مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے سکھ برادری کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے ہمراہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی، جس میں گرو گوبند سنگھ جی اور ماتا صاحب کور جی سے منسوب مقدس ’’جوڑے صاحب‘‘ کی حفاظت اور عوامی نمائش سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔

معروف صوفی گلوکارہ ہرشدیپ کور نے وزیر اعظم نریندر مودی اور سکھ رہنماؤں کی ایک خصوصی ملاقات کے دوران ’’مول منتر‘‘ کی خوبصورت انداز میں پیشکش کی۔ ہرشدیپ کور نے یہ لمحات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ اس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات تھی کہ میں معزز وزیر اعظم نریندر مودی جی سے ان کی 75ویں سالگرہ کی شام ان کی رہائش گاہ پر ملی۔ یہ لمحہ مزید خاص ہو گیا جب انھوں نے مجھ سے ذاتی طور پر گزارش کی کہ میں ’اک اونکار‘ گاؤں، جو میں نے گربانی سے گایا ہے۔‘‘

گلوکارہ نے ایک اور پوسٹ میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انھوں نے مجھے اس اہم وفد کا حصہ بنایا جو ہمارے دسویں گرو سری گرو گوبند سنگھ جی مہاراج اور ان کی اہلیہ ماتا صاحب کور جی کے مقدس ’جوڑے صاحب‘ کی حفاظت اور باوقار نمائش سے متعلق کام کر رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے بھی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

’’جوڑے صاحب‘‘ کی حفاظت و نمائش پر کمیٹی کی سفارشات

جمعہ کے روز مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے سکھ برادری کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے ہمراہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی، جس میں گرو گوبند سنگھ جی اور ماتا صاحب کور جی سے منسوب مقدس ’’جوڑے صاحب‘‘ کی حفاظت اور عوامی نمائش سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔ ہردیپ پوری کے مطابق یہ مقدس جوڑا 300 سال سے بھی پرانا ہے۔ ایک جوڑا گرو گوبند سنگھ جی کا (دائیں پاؤں کا: 11 انچ × 3.5 انچ) اور دوسرا ماتا صاحب کور جی کا (بائیں پاؤں کا: 9 انچ × 3 انچ) ہے، جو نسل در نسل پوری خاندان کے پاس محفوظ رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کمیٹی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد وزیر اعظم کو ایک رپورٹ پیش کی ہے تاکہ ان مقدس نشانیوں کی حرمت اور وقار کے مطابق کوئی فیصلہ لیا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read