Bharat Express DD Free Dish

PM Modi interacted with National Award winning teachers: اساتذہ کا کردار محض کلاس روم تک محدود نہیں، قومی ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے وزیراعظم کی بات چیت

قومی ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ جی ایس ٹی اصلاحات کے نتیجے میں بھارت کی شاندار معیشت میں ’’پانچ رتن‘‘ کا اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے قومی ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کا کام کلاس روم سے کہیں آگے تک جاتا ہے۔ وہ نوجوان نسل کے کردار کی تعمیر اور ان کی جستجو کو فروغ دیتے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ جی ایس ٹی اصلاحات کے نتیجے میں بھارت کی شاندار معیشت میں ’’پانچ رتن‘‘ کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس ایوارڈ کے لیے آپ کا انتخاب، آپ کی محنت اور مستقل لگن کا ثبوت ہے۔ ایک استاد محض حال نہیں بلکہ ملک کی آئندہ نسل کو بھی تراشتا ہے اور مستقبل کو سنوارتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمارا ملک ہمیشہ سے ’’گرو-شِشّیہ‘‘ روایت کا احترام کرتا آیا ہے، جس میں استاد کو زندگی کا رہنما مانا گیا ہے۔ “ماں زندگی دیتی ہے اور گرو اس کا مقصد دیتا ہے”۔ آج جب ہم ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کا عزم رکھتے ہیں تو یہ روایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

جی ایس ٹی کو مزید آسان بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم مودی نے یاد دلایا کہ 15 اگست کو لال قلعے سے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کو خود کفیل بنانے کے لیے ’’اگلی نسل‘‘ کی اصلاحات ناگزیر ہیں اور دیوالی و چھٹھ پوجا سے پہلے ’’دوہری خوشی‘‘ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کو مرکز اور ریاستوں نے مشترکہ طور پر بڑا فیصلہ کیا ہے کہ اب جی ایس ٹی کو مزید آسان بنایا جائے گا، اور بنیادی طور پر دو ہی شرحیں 5 فیصد اور 18 فیصد رہیں گی۔ نئی شرحیں 22 ستمبر، پیر، یعنی نوراتری کے پہلے دن سے نافذ ہوں گی۔

عوامی سہولت اور معیشت کو نئی تقویت

وزیراعظم نے کہا کہ اس بار دھن تیرس کی رونق زیادہ ہوگی کیونکہ درجنوں اشیا پر ٹیکس کم کر دیا گیا ہے۔ 8 سال پہلے جی ایس ٹی نافذ ہوا تو کئی دہائیوں کا خواب پورا ہوا، جو آزاد بھارت کی سب سے بڑی معاشی اصلاحات میں سے ایک تھا۔ اب ’’جی ایس ٹی 2.0‘‘ کے ذریعے ملک کے ہر گھرانے کو فائدہ ہوگا، چاہے وہ غریب ہو، نیا متوسط طبقہ، خواتین، طلبہ، کسان یا نوجوان۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جی ایس ٹی اصلاحات سے پانچ بڑے فوائد حاصل ہوں گے:

ٹیکس نظام مزید سادہ ہوگا۔

عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری آئے گی۔

کھپت اور ترقی دونوں کو نیا فروغ ملے گا۔

کاروبار میں آسانی سے سرمایہ کاری اور روزگار کو تقویت ملے گی۔

ترقی یافتہ بھارت کے لیے تعاونی وفاقیت مزید مضبوط ہوگی۔

عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ بچت

وزیراعظم نے کہا کہ سابق حکومتوں میں اشیا پر بھاری ٹیکس وصول کیا جاتا تھا، چاہے وہ گھریلو سامان ہو، زرعی آلات، دوائیاں یا لائف انشورنس۔ اگر وہی نظام جاری رہتا تو آج 100 روپے کی چیز پر 20 تا 25 روپے ٹیکس دینا پڑتا، لیکن موجودہ حکومت کا مقصد عوام کی زیادہ سے زیادہ بچت اور بہتر زندگی ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ بھارت کو خود کفیل بنانے کے لیے اصلاحات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، کیونکہ خود کفالت صرف نعرہ نہیں بلکہ ایک مسلسل اور مضبوط عمل ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔