بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے کے بڑے بھائی آنجہانی راجیش رائے ’’گڈو‘‘ کی یاد میں لودھی روڈ پر واقع چنمے مشن میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران ملک بھر سے کئی اہم شخصیات نے شرکت کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم اور شاعر کمار وشواس سمیت کئی سینئر صحافی اور سیاست داں موجود تھے۔
मेरे बड़े भाई स्वर्गीय राजेश राय की पुण्य स्मृति में दिल्ली में आयोजित श्रद्धांजलि सभा में आपके प्रेम, आशीर्वाद और संवेदनाओं ने हमें अत्यंत संबल दिया। इस अवसर पर देश के कई दिग्गज नेताओं ने अपने शोक संदेश भेजे, जिसके लिए मैं हृदय से आभार व्यक्त करता हूं। सभा में आए सभी लोगों का… pic.twitter.com/rnYyXQX8dN
— Upendrra Rai (@UpendrraRai) November 11, 2025
اُپیندر رائے نے بھائی کی یادیں شیئر کیں
اُپیندر رائے اپنے بھائی کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور کہا ’’سب کو کچھ نہ کچھ چاہئے، لیکن میرے گڈو بھیا کو کچھ نہیں چاہئے تھا۔ وہ سچ میں من سے سادھو تھے۔ وہ دو دن اسپتال میں رہے پھر ہم نے انہیں کھو دیا۔ میں اس دن وہاں موجود تھا اور میں نے جو بے بسی محسوس کی وہ کبھی نہیں بھولوں گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اکثر ہم زیادہ روتے ہیں کیونکہ ہم اپنے پیاروں کو وہ وقت نہیں دے پاتے جس کی انہیں ضرورت ہوتی ہے۔
شاعر کمار وشواس نے بھی دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موت اور نجات کے درمیان فرق کو سمجھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ’’مطمئن ہوکر زمین سے جانا ہی نجات ہے۔ بھگوان کرشن جب چکر سدرشن اٹھاتے ہیں تو ایک انگلی پر اٹھاتے ہیں، لیکن محبت کی بات میں اپنی پوری موجودگی درج کراتے ہیں۔ یہی غیر وابستگی اور بے رغبتی کا جذبہ اُپیندر کے دل میں ابھرا ہے اور یہیں سے ان کا سفر شروع ہو رہا ہے۔
آچاریہ نے تقریب کو دیاایک متاثر کن پیغام
آچاریہ پرمود کرشنم نے اجتماعی گائیتری منتر اور اومکارا کے ساتھ آنجہانی کی روح کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے زندگی اور موت کے درمیان کے تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’درد کو سمجھنے کے لیے احساس ہونا ضروری ہے۔ ہر انسان جانتا ہے کہ ایک دن اسے اس زندگی سے جانا ہے، لیکن وہ اسے قبول نہیں کرتا۔ بھگوان بدھ اور ان کے شاگرد آنند کی مثال دیتے ہوئے آچاریہ نے وضاحت کی کہ جو لوگ موت کا تجربہ کرتے ہیں وہ اپنے تجربے کو شیئر کرنے کے لیے کبھی واپس نہیں آتے۔ انہوں نے اجتماع کو ’’اپنی روشنی بنو‘‘ کا پیغام دیا۔
मेरे बड़े भाई स्वर्गीय राजेश राय की स्मृति में दिल्ली के चिन्मय मिशन में शोक सभा का आयोजन किया गया। इस कड़ी में देश के सामाजिक, राजनीतिक, साहित्य और आध्यात्म समेत हर क्षेत्र से जुड़े दिग्गज शामिल हुए। श्रद्धांजलि सभा की कुछ खास झलकियां।#RajeshRai @narendramodi @AmitShah… pic.twitter.com/6LGDdodsJE
— Upendrra Rai (@UpendrraRai) November 11, 2025
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے گلہائے عقیدت نذر کیے
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی آنجہانی راجیش رائے کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر شیو کمار شرین، کے سی تیاگی، کانگریس لیڈر ممتاز پٹیل اور بی جے پی ایم ایل اے پنکج سنگھ بھی موجود تھے۔
* ان مشہور ہستیوں نے پیش کیا خراج عقیدت *





















بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


