Bharat Express DD Free Dish

Unified Payments Interface: آئی ایم ایف نے بھارت کی صلاحیت کا کیااعتراف ، یو پی آئی کی تعریف کرتے ہوئے کہا: فاسٹ پیمنٹ میں اس نے بنایا گلوبل لیڈر

ملک میں یو پی آئی کے ذریعے ہر مہینے 18 ارب لین دین کیے جا رہے ہیں، اور یہ کسی بھی دوسرے ذریعے سے کی جانے والی خوردہ الیکٹرانک ادائیگی کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

ملک میں آج یو پی آئی کے ذریعے ادائیگی کتنی مقبول ہو گئی ہے، اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ اگر کوئی چائے بھی پیتا ہے تو اس کی ادائیگی وہ یو پی آئی سے کرنا پسند کرتا ہے۔ دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں بھارت میں سب سے زیادہ یو پی آئی سے ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے ساتھ ہی ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ کے استعمال میں کمی آئی ہے۔ یہ کہنا ہے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا۔

بھارتی نیشنل پیمنٹ کارپوریشن یعنی این پی سی آئی کی جانب سے تیار کردہ یو پی آئی (یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس) کے ذریعے کسی بھی موبائل سے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔آئی ایم ایف کے مالیاتی ٹیکنالوجی پر مبنی مضمون “بڑھتے خوردہ ڈیجیٹل ادائیگیاں: انٹرآپریبلٹی کی اہمیت“ میں کہا گیا ہے کہ 2016 میں لانچ ہونے کے بعد یو پی آئی نے تیزی سے ترقی کی ہے، اور اس نے نقد رقم کے طور پر استعمال ہونے والے دوسرے ذرائع کا استعمال کم کر دیا ہے۔

ہر مہینے 18 ارب ٹرانزیکشنز

ملک میں یو پی آئی کے ذریعے ہر مہینے 18 ارب لین دین کیے جا رہے ہیں، اور یہ کسی بھی دوسرے ذریعے سے کی جانے والی خوردہ الیکٹرانک ادائیگی کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ بھارت میں یو پی آئی دیگر تمام الیکٹرانک خوردہ ادائیگیوں پر غالب آ چکا ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارت اب دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں تیز ترین ادائیگیاں کر رہا ہے، اور ساتھ ہی نقدی کے استعمال میں بھی کمی آئی ہے۔

مضمون میں بھارت کے یو پی آئی پر کی جانے والی لین دین کے عالمی سطح پر اثرات سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار استعمال کیے گئے ہیں، جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ یو پی آئی ایک انٹرآپریبل پلیٹ فارم ہے، جو حجم کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ریٹیل فاسٹ پیمنٹ سسٹم بن چکا ہے۔

2016 کے بعد تیزی سے ترقی

مضمون میں کہا گیا، “2016 میں پیش ہونے کے بعد یو پی آئی نے تیزی سے ترقی کی ہے، جب کہ نقد رقم کے استعمال میں کمی کا رجحان شروع ہو گیا۔ یو پی آئی اب ہر مہینے 18 ارب سے زیادہ ٹرانزیکشنز ممکن بناتا ہے اور بھارت میں الیکٹرانک ریٹیل پیمنٹس میں سرفہرست ہے۔”

‘فن ٹیک نوٹس’ آئی ایم ایف کی جانب سے پالیسی سازوں کو اہم معاملات پر عملی مشورہ فراہم کرنے کے لیے شائع کیے جاتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

 

 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read