لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج قریب قریب سامنے آنے لگے ہیں جس میں ایک طرف جہاں این ڈی اے کو اکثریت حاصل ہورہی ہے وہیں دوسری طرف انڈیا الائنس بھی کافی مضبوط ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔حالانکہ اب تک کے جو بھی رجحانات اور نتائج سامنے آئے ہیں ،اس کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ ایگزٹ پول تیار کرنے والے اور اندازہ لگانے والے تمام نام نہاد ماہرین اور سروے ایکسپرٹ کے اندازے سراب ثابت ہوگئے ہیں ۔چونکہ ایگزٹ پول میں بیشتر ایجنسیوں اور چینلوں نے بی جے پی کو 300 سے زیادہ اور این ڈی اے کو چار سو سے زیادہ سیٹیں ملنے کا اندازہ پیش کیا گیا تھا لیکن نتائج نے ان تمام اندازوں کو پوری طرح سے غلط ثابت کردیا ہے۔
Exit Poll वाले प्रदीप गुप्ता जी भावुक हो गये। उन्हें समझना चाहिए आपके लिए ये बस एक आँकड़े के ग़लत होने जितना है। लेकिन उन लोगों को सोचिए जो अगले पाँच वर्ष इस निकम्मी सरकार को झेलते। pic.twitter.com/WBI7YNE4rt
— Shyam Meera Singh (@ShyamMeeraSingh) June 4, 2024
ٹیلی ویژن چینلز کے ایگزٹ پول اور آج کے نتائج دونوں میں آسمان زمین کا فرق ہے ۔ حالانکہ تمام چینلز والے اپنے اپنے سروے کے درست ہونے کا پرزور دعویٰ کررہے تھے،لیکن آج سب اپنی بگل جھانک رہے ہیں ،چہرہ چھپا رہے ہیں اور آنسو بہا رہے ہیں ۔ اسی ضمن میں ایکسس مائی انڈیا کے چیئرمین پردیپ گپتا کو بھی زبردست شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے چونکہ انہوں نے ایک بار نہیں بلکہ بار بار اپنے چینل پر ہندی اور انگریزی میں یک طرفہ ایگزٹ پول دکھا کر اس کے سچ ہونے کا دم بھررہے تھے لیکن آج جیسے ہی ان کا ایگزٹ پول پوری طرح سے غلط ہوا، لائیو کیمرے پر ہی وہ رونے لگے اور آنسوں بہانے لگے ، انہیں یہ برداشت نہیں ہوپایا کہ ان کا اندازہ کیسے غلط ہوگیا اور وہ کیسے اس بار غلطی کرگئے۔
Pradeep Gupta crying. 🥹🥹 pic.twitter.com/kRRRNv3fsc
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) June 4, 2024
آج تک انڈیا ٹوڈے نیوز نیٹ ورک کے ایکسس مائی انڈیا کے مینجنگ ڈائریکٹر پردیپ گپتا نے آج ٹیلی ویژن چینل پر صبح صبح نہا دھوکر ،سینہ تان کر آئے تھے یہ دکھانے کیلئے کہ ان کا ایگزٹ پول صدفیصد درست ہونے والا ہے ، لیکن ساری تیاری پر اس وقت پانی پھر گیا جب ریزلٹ ایگزٹ پول کے برخلاف آنے لگا اور شام پانچ بجے تک بھی ایگزٹ پول اور نتائج میں آسمانی فرق دیکھنے کو مل رہا ہے ، اس لئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس بار اندازہ لگانے ، سروے کرنے اور ایگزٹ پول بنانے والے سارے سیاسی پنڈتوں کی بھرپور ذلالت ہورہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔