Bharat Express DD Free Dish

Poverty: بھارت میں غربت کی شرح گھٹ کر 4.9 فیصد ہوئی، دیہی معیشت میں آئی مضبوطی

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دیہی صارفین کے خرچ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور شہری و دیہی علاقوں کے درمیان فرق کم ہو رہا ہے۔

بھارت میں غربت کی شرح میں گزشتہ 12 سالوں میں زبردست کمی آئی ہے، جو اب صرف 4.9 فیصد رہ گئی ہے۔ وزارت شماریات اور نیشنل اسٹاٹیسٹیکل آفس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2011-12 میں یہ شرح 29.5 فیصد تھی۔ تاہم تازہ رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں غربت 33.9 فیصد سے کم ہو کر 10.4 فیصد جب کہ شہری علاقوں میں 20.9 فیصد سے گھٹ کر 6.5 فیصد ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دیہی صارفین کے خرچ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور شہری و دیہی علاقوں کے درمیان فرق کم ہو رہا ہے، جو معیشت کی مجموعی ترقی کی نشان دہی کرتا ہے۔ غربت میں کمی کی بڑی وجوہات میں تیز معاشی ترقی، سماجی بہبود کی اسکیمیں، ڈیجیٹل اور مالی شمولیت اور بہتر ہدف بندی شامل ہیں۔

دریں اثنا آمدنی کی مساوات میں بھی بہتری آئی ہے اور اب زیادہ لوگ بہتر معیارِ زندگی گزار رہے ہیں۔ ریاستوں کے حساب سے کیرالا، پنجاب، ہریانہ اور تمل ناڑو نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے جب کہ کچھ پیچھے رہ جانے والی ریاستوں میں بہتری کے لیے مزید اقدامات ضروری ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بدلتے صارفین کے رجحانات اور دیہی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیوں میں اصلاحات اور تعلیم و صحت جیسے شعبوں پر توجہ دینا ضروری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read