Bharat Express DD Free Dish

Ahmedabad plane crash: احمدآباد طیارہ حادثے میں ایک مسافر کے بچنے کی خبر، پولیس نے کی تصدیق

زندہ بچ جانے والے شخص کو صرف معمولی زخم آئے تھے اور وہ حادثے کی جگہ سے بغیر کسی امداد کے دور نکلنے میں کامیاب رہا۔

ایک کرشماتی واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے احمد آباد پولیس نے کہا ہے کہ احمد آباد میں ایئر انڈیا کے اندوہناک طیارہ حادثے میں ایک مسافر کے زندہ بچ جانے کی اطلاع ہے۔ زندہ بچ جانے والے شخص کو صرف معمولی زخم آئے تھے اور وہ حادثے کی جگہ سے بغیر کسی امداد کے دور نکلنے میں کامیاب رہا۔

اے این آئی نے احمد آباد کے پولیس کمشنر جی ایس ملک کے حوالے سے کہا ہے کہ ’’پولیس کو سیٹ 11A پر زندہ بچ جانے والا ایک شخص ملا ہے۔ وہ شخص اسپتال میں پایا گیا ہے اور وہ زیر علاج ہے۔ ابھی تک اموات کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ فلائٹ کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔‘‘

وشواس کمار رمیش کے نام سے ہوئی ہے بچنے والے کی شناخت

خبروں کے مطابق اس بچ جانے والے مسافر کی شناخت وشواس کمار رمیش کے طور پر کی گئی ہے، جو کہ ایک برطانوی شہری ہے اور سیٹ نمبر 11A پر بیٹھا تھا۔ 40 سالہ نوجوان اپنے بھائی اجے کمار رمیش کے ساتھ برطانیہ واپس جا رہا تھا۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ طیارے پر سوار 242 افراد میں سے واحد زندہ بچ جانے والا شخص ہے۔ فی الحال اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر نے، جو لندن کے لیے جا رہا تھا، دوپہر 1.39 بجے اڑان بھری تھی۔ اس پر سوار 230 مسافروں میں سے 169 ہندوستانی، 53 برطانوی، سات پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری تھے۔ اس طیارے کو کیپٹن سمیت سبھروال نے اڑایا، جو ایک تجربہ کار کپتان تھے اور 8,200 گھنٹے پرواز کا تجربہ رکھتے تھے۔ فرسٹ آفیسر کلائیو کنڈر کو بھی تقریباً 1,100 گھنٹے پرواز کا تجربہ تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read