Bharat Express DD Free Dish

PM SVANidhi Yojna: پی ایم سواندھی یوجنا کی مدت اور دائرہ کار میں توسیع، 2030 تک ریہڑی پٹری والوں کو بغیر گارنٹی قرض، ڈیجیٹل کیش بیک اور مالی سہولت

نظرثانی شدہ ڈھانچے کے تحت پہلا قرض 15 ہزار روپے، دوسرا 25 ہزار روپے اور تیسرا 50 ہزار روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے کے قرض یافتہ افراد کو یو پی آئی لنکڈ روپے کریڈٹ کارڈ جاری کیا جائے گا، جو ہنگامی حالات میں معاون ثابت ہوگا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں پی ایم اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی یوجنا (PM SVANidhi) کی مدت 31 دسمبر 2024 سے بڑھا کر 31 مارچ 2030 تک کرنے اور اس کے ڈھانچے میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔ یہ اسکیم 2020 میں شروع کی گئی تھی تاکہ چھوٹے تاجروں اور ریہڑی پٹری والوں کو بغیر کسی ضمانت کے قرض فراہم کر کے ان کی مالی مدد کی جا سکے۔

یوجنا کا نیا ڈھانچہ اور بجٹ

اس اسکیم کے لیے 7332 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس میں 50 لاکھ نئے مستفیدین کو شامل کر کے مجموعی تعداد 1.15 کروڑ کر دی جائے گی۔ اسکیم کو وزارت رہائش و شہری امور اور محکمہ مالیاتی خدمات مشترکہ طور پر نافذ کریں گے۔

قرض کی رقم میں اضافہ

نظرثانی شدہ ڈھانچے کے تحت پہلا قرض 15 ہزار روپے، دوسرا 25 ہزار روپے اور تیسرا 50 ہزار روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے کے قرض یافتہ افراد کو یو پی آئی لنکڈ روپے کریڈٹ کارڈ جاری کیا جائے گا، جو ہنگامی حالات میں معاون ثابت ہوگا۔

ڈیجیٹل لین دین پر خصوصی مراعات

ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے اس اسکیم کے تحت ریہڑی پٹری والے خوردہ اور تھوک لین دین پر 1600 روپے تک کا کیش بیک حاصل کر سکیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read