وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے اہلیہ نگر کے رہنے والے 19 سالہ ویدمورتی دیوورت مہیش ریکھے کی شاندارروحانی کامیابی کی تعریف کی ہے۔ دیوورت نے 2 اکتوبر سے 30 نومبر تک وارانسی کے ولبھ رام شالیگرام سانگ وید ودیالیہ میں ’دنڈکرَم پارایَن مکمل کیا، جو 200 سال میں پہلی بار کاشی میں انجام دیا گیا۔ اس سے قبل تقریباً 200 سال پہلے مہاراشٹر کے ناسک میں ویدیامورتی نارائن شاستری دیو نے یہ عمل کیا تھا۔ اس نادر کارنامے نے مذہبی اور ویدی حلقوں میں بے پناہ احترام حاصل کیا ہے۔
وزیراعظم مودی نے کیا کہا؟
What 19 year old Vedamurti Devavrat Mahesh Rekhe has done will be remembered by the coming generations!
Every person passionate about Indian culture is proud of him for completing the Dandakrama Parayanam, consisting of 2000 mantras of the Shukla Yajurveda’s Madhyandini branch,… pic.twitter.com/DpI52VXIbH
— Narendra Modi (@narendramodi) December 2, 2025
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا ایکس پر ویدمورتی دیوورت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا 19 سال کے ویدمورتی دیوورت نے جو کیا ہے، اسے آنے والی پیڑھیاں یاد رکھیں گی،بھارتی سنسکرتی کے تئیں ان کی نشٹھا قابل تعریف ہے۔ شکل یجووید کی مادھندنی شاخا کے 2000 منترں سے یکت دنڈکرَم پارایَن کو بغیر کسی وچھتی کے 50 دن میں پورا کرنا ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔ اس میں ویدک شلوکوں اور پُنیہ شبدوں کا انترہین (بے غلطی) چھارن شامل ہے۔ وہ ہماری گرو پرمپرا کے اُتم ادھارن ہیں۔نریندرمودی نے کہا کہ کاشی کے رکن پارلیمنٹ ہونے کے ناطے انہیں اس بات کی خاص خوشی ہے کہ یہ شاندار روایت اس پَوِتر نگر میں زندہ ہوئی۔ انہوں نے دیوورت کے خاندان، سنتوں، رشیوں، ودوانوں اور ان تنظیموں کو بھی پرنام کیا ،جنہوں نے ان کی مدد کی۔
شری نگیری مٹھ نے کیا اعزاز سے نوازا
دیوورت کے والد مہیش چندرکانت ریکھے ان کے گرو بھی ہیں۔ ان کی کامیابی پر شری نگیری شاردہ پیٹھ کے جگدگرو شنکر آچاریہ نے دیوورت کو سونے کا ابھوشن اور ایک لاکھ 11 ہزار 116 روپے کا نقد انعام دے کر سمانت کیا۔ اس موقع پر وارانسی میں ایک شاندار جلوس بھی نکالا گیا، جو رَتھ یاترا چوراہا سے مہموُر گنج تک گیا۔
دندکرم پارایَن کیا ہے؟
دنڈکرَم پارایَن ویدی پرمپرا کا ایک اعلیٰ ترین اور انتہائی کٹھن آنوشٹھان مانا جاتا ہے، جس میں وید منترؤں کو ایک مخصوص ترتیب اور عدم وقفہ کے ساتھ مسلسل دنوں تک پڑھا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف روحانی اور ذہنی طاقت کا امتحان ہے، بلکہ وادیہ کاری (Vedic recitation) کے انتہائی پیچیدہ اصولوں پر مبنی ہے۔ کاشی میں 200 سال بعد یہ روایت دوبارہ زندہ ہونا اور اسے ایک 19 سالہ نوجوان کا انجام دینا بھارتی سنسکرتی، وید پرمپرا اور نئی پیڑھی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم کی تعریف نے اس کامیابی کو قومی سطح پر ایک بڑی پہچان دے دی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


