Bharat Express DD Free Dish

PM Modi’s Metro Moments: میٹرو میں بچوں کے ساتھ پی ایم مودی کی خاص ملاقات، جنم اشٹمی سے کتابوں تک ہوئی دلچسپ بات چیت

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ میٹرو میں سفر کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو ہفتہ کی شام ایس آر سی سی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کے لیے جاتے اور وہاں سے واپس آتے وقت کی ہے۔ ویڈیو میں وزیر اعظم میٹرو میں موجود لوگوں، خاص طور پر بچوں کے ساتھ بات چیت کرتے نظر آ رہے ہیں۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ میٹرو میں سفر کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے ویڈیو کے ساتھ لکھا، ’’میٹرو مومنٹس، کل شام ایس آر سی سی (شری رام کالج آف کامرس) کے سفر اور وہاں سے واپسی کے دوران ہونے والی گفتگو۔‘‘ یہ ویڈیو ہفتہ کی شام ایس آر سی سی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کے لیے جاتے اور وہاں سے واپس آتے وقت کی ہے۔ ویڈیو میں وزیر اعظم میٹرو میں موجود لوگوں، خاص طور پر بچوں کے ساتھ بات چیت کرتے نظر آ رہے ہیں۔

بچوں سے جنم اشٹمی کے بارے میں پوچھا

ویڈیو میں پی ایم مودی چھوٹے بچوں سے ہاتھ ملاتے اور ان کے نام پوچھتے نظر آئے۔ انہوں نے بچوں سے یہ بھی پوچھا کہ وہ کہاں جا رہے ہیں۔ بچوں کے ایک گروپ سے وزیر اعظم نے پوچھا، ’’جنم اشٹمی منائی کہ نہیں؟‘‘ اس پر بچوں نے ایک آواز میں جواب دیا، ’’ہاں، ہم نے منائی۔‘‘ اس کے بعد پی ایم مودی نے کچھ بچوں کو اپنے پاس بٹھایا۔ ان میں سے ایک بچے نے کہا کہ آج 5 ستمبر ہے اور یومِ اساتذہ ہے۔ اس نے کہا کہ ہمارے ساتھ ایس رادھا کرشنن نہیں ہیں، جنہوں نے اپنے دور میں بہت سے طلبہ کو تحریک دی، لیکن آج ہمارے پاس آپ ہیں، جو پورے ہندوستان کو متاثر کرتے ہیں۔ اس کے لیے میں آپ کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

بچے نے سنایا ’گرو‘ کا شلوک

میٹرو میں موجود ایک اور بچے نے ’’گرو ربرا گُرو وشنو، گُرو دیو مہیشورہ، گُرو ساکشات پرم برہما، تسمے شری گروے نمہ‘‘ کا شلوک پڑھ کر پی ایم مودی سے ملاقات کی۔ میٹرو میں کچھ خواتین بھی موجود تھیں اور ان میں سے بعض کے بچے بھی ان کے ساتھ تھے۔ وزیر اعظم نے ایک بچے کے سر پر ہاتھ رکھ کر شفقت کا اظہار کیا۔ ایک چھوٹا بچہ پی ایم مودی کے پاس آیا اور ان سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہتا نظر آیا، ’’میں آپ جیسا بننا چاہتا ہوں۔‘‘ اس پر وزیر اعظم مسکراتے ہوئے بولے، ’’سچ مچ میں۔‘‘

طلبہ کو سوانح عمری پڑھنے کا مشورہ

اس کے بعد ایک خاتون پی ایم مودی کے پاس آئیں اور بتایا کہ وہ چندولی سے ہیں۔ اس پر وزیر اعظم نے کہا، ’’میں بھی بغل میں کاشی کا ہوں۔‘‘ خاتون نے بتایا کہ ان کا میکہ بھی کاشی میں ہے۔ اس پر پی ایم مودی نے پوچھا، ’’آپ کو کاشی کیسا لگتا ہے؟‘‘ خاتون نے جواب دیا کہ کاشی بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ اس کے بعد وزیر اعظم نے پوچھا کہ کیا کاشی کے لوگ خوش ہیں اور اچھا کام ہو رہا ہے؟ خاتون نے اس کا جواب ’’ہاں‘‘ میں دیا۔ اس کے بعد پی ایم مودی دوبارہ کچھ طلبہ سے بات کرتے نظر آئے۔ انہوں نے طلبہ سے پوچھا، ’’آپ کتاب پڑھتے ہیں، کون سی کتاب پڑھتے ہیں؟‘‘ بچوں نے بتایا کہ وہ ناول اور تعلیمی کتابیں پڑھتے ہیں۔ اس پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے، لیکن اس کے ساتھ خودنوشت اور سوانح عمری بھی پڑھنی چاہیے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read