Bharat Express DD Free Dish

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل پی ایم مودی کی سخت تنقید،یہاں ڈرامہ نہیں، ڈلیوری ہونی چاہیے

پی ایم مودی نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ “ڈرامہ کرنے کے لیے بہت جگہیں ہیں۔ جسے نعرے لگوانے ہیں لگوا لے، پورا ملک خالی ہے، لیکن یہاں نعرے نہیں، پالیسی اور کام پر زور ہونا چاہیے۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیشن ملک کے مفاد اور عوام کی امیدوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کہا کہ “یہ سیشن اس بات پر مرکوز
ہونا چاہیے کہ پارلیمنٹ ملک کے لئے کیا سوچ رہی ہے، کیا کرنا چاہتی ہے اور کیا کرنے والی ہے۔” وزیراعظم نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ بحث میں سنجیدہ اور مضبوط موضوعات اٹھائیں اور “شکست کی مایوسی سے باہر آکر” اپنا کردار ادا کریں۔

پی ایم مودی نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ “ڈرامہ کرنے کے لیے بہت جگہیں ہیں۔ جسے نعرے لگوانے ہیں لگوا لے، پورا ملک خالی ہے، لیکن یہاں نعرے نہیں، پالیسی اور کام پر زور ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں بہار انتخابات میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور پارلیمنٹ کو اس کا میدان نہیں بنانا چاہیے۔

آج پیر سے شروع ہونے والے اس سرمائی اجلاس میں حکومت 13 اہم بل پیش کرے گی جن میں اقتصادی اور قومی سلامتی سے متعلق بڑے بل شامل ہیں۔ ان میں سینٹرل ایکسائز ترمیمی بل 2025 اور ہیلتھ سیکیورٹی نیشنل سیکورٹی سیس بل 2025 نمایاں ہیں۔ ان بلوں کا مقصد تمباکو اور پان مسالہ جیسے ’سِن گُڈز‘ پر موجودہ جی ایس ٹی سیس کو تبدیل کرنا ہے۔ توقع ہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن یہ بل پیش کریں گی۔

اس کے علاوہ ایٹامک انرجی بل، نیشنل ہائی ویز ترمیمی بل، کارپوریٹ لاء ترمیمی بل، انشورنس لاء ترمیمی بل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آف انڈیا بل 2025 بھی فہرست میں شامل ہیں۔ ایٹامک انرجی بل خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس کے ذریعے نجی کمپنیوں کے لیے نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا راستہ کھل سکتا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ SIR مسئلے اور قومی سلامتی کے معاملات پر بحث کا مطالبہ کرے گی۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بحث کے لیے تیار نہ ہوئی تو احتجاج اور رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔