سومناتھ (گجرات): وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کے سومناتھ میں منعقد ’سومناتھ سوابھیمان پَرو‘ میں شرکت کر کے ملک کی ثقافتی اور روحانی وراثت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سومناتھ مندر میں باقاعدہ پوجا ارچنا کی، ’اوم‘ کے جاپ میں حصہ لیا اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ شاندار ڈرون شو کا مشاہدہ کیا۔
ڈرون شو نے حاضرین کو مسحور کر دیا
وزیراعظم مودی نے مندر احاطے میں منعقد ڈرون شو کو جدید ٹیکنالوجی اور قدیم عقیدے کا حسین امتزاج قرار دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈرون شو کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سومناتھ سوابھیمان پَرو کے مقدس موقع پر مندر احاطے میں شان و شوکت اور روحانیت سے بھرپور ڈرون شو دیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس روشنی کے مظاہرے کے ذریعے پوری دنیا کو بھارت کی ثقافتی طاقت اور تہذیبی اعتماد کا پیغام مل رہا ہے۔
सोमनाथ स्वाभिमान पर्व के सुअवसर पर सोमनाथ मंदिर परिसर में भव्यता और दिव्यता से भरा ड्रोन शो देखने का सौभाग्य मिला। इस अद्भुत शो में हमारी प्राचीन आस्था के साथ आधुनिक टेक्नोलॉजी का तालमेल हर किसी को मंत्रमुग्ध कर गया। सोमनाथ की पावन धरा से निकला यह प्रकाशपुंज पूरे विश्व को भारत की… pic.twitter.com/hwKgJsp33T
— Narendra Modi (@narendramodi) January 10, 2026
شری سومناتھ ٹرسٹ کی میٹنگ کی صدارت
وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کی شام شری سومناتھ ٹرسٹ کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت بھی کی۔ اس اجلاس میں مندر کے بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانے، سہولیات کی جدید کاری اور یاتریوں کے تجربے کو مزید خوشگوار بنانے سے متعلق مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا۔ وزیراعظم نے ایکس پر جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ سومناتھ کی یاترا کو مزید یادگار بنانے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سومناتھ ہماری تہذیب کی ہمت کی علامت
وزیراعظم مودی نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ سومناتھ آ کر انہیں بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے، کیونکہ یہ مقام بھارت کی تہذیب کی ہمت اور خود اعتمادی کی شاندار علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 1026 میں سومناتھ مندر پر ہونے والے پہلے حملے کے ایک ہزار سال مکمل ہونے کے موقع پر پورا ملک یکجا ہو کر اپنے ثقافتی شعور اور سوابھیمان کا جشن منا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


