Bharat Express DD Free Dish

Parliament Winter Session:وزیراعظم نریندر مودی  آج کریں گے یوپی کے این ڈی اے ارکان پارلیمنٹ  سے ملاقات، جانئے آخر کیا ہے اہم بات؟

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ این ڈی اے ممبران کو ڈنر پر مدعو کرنا ’انتہائی خوشگوار تجربہ‘ رہا۔ ان کے مطابق، این ڈی اے خاندان اچھے طرزحکمرانی، قومی ترقی اور علاقائی امنگوں کے لیے مشترکہ وابستگی کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی سرمائی اجلاس کے دوران مختلف ریاستوں کے این ڈی اے ارکانِ پارلیمنٹ سے مسلسل ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ جمعہ 12 دسمبر 2025 کو وزیراعظم مودی اتر پردیش کے این ڈی اے ممبرانِ پارلیمنٹ سے پارلیمنٹ ہاؤسمیں صبح 10 بجے ملاقات کریں گے۔اس سے قبل 10 دسمبر کو انہوں نے بہار کے این ڈی اے ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔سرمائی اجلاس کی وجہ سے تمام ارکان دہلی میں موجود ہیں، اسی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیراعظم مودی مختلف ریاستوں کے نمائندوں سے علیحدہ ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ پارٹی کی حکمتِ عملی اور آئندہ کے ایجنڈے پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔

وزیراعظم کی جانب سے کے این ڈی اے ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے خصوصی ڈنر

جمعرات 11 دسمبر کو وزیراعظم مودی نے اپنے سرکاری رہائش گاہ 7، لوک کلیان مارگ پر این ڈی اے ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے خصوصی  عشائیہ کا اہتمام کیا۔ بی جے پی اور ان کے اتحادیوں کے تمام ارکان پارلیمنٹ اس دعوت میں شامل ہوئے۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ این ڈی اے ممبران کو ڈنر پر مدعو کرنا ’انتہائی خوشگوار تجربہ‘ رہا۔ ان کے مطابق، این ڈی اے خاندان اچھے طرزحکمرانی، قومی ترقی اور علاقائی امنگوں کے لیے مشترکہ وابستگی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اگلے برسوں میں ملک کی ترقی کے سفر کو مزید مضبوط کریں گے۔

پی ایم مودی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اصلاحات پر زور

اس سے پہلے 9 دسمبر کو وزیراعظم مودی این ڈی اے پارلیمانی  پارٹی  کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارت اب مکمل طور پر ’ریفارم ایکسپریس‘ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں تیز رفتار اور عوام مرکزی اصلاحات جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف معاشی سرگرمیوں کو بڑھانا یا ریونیو میں اضافہ کرنا نہیں، بلکہ عوام کی روزمرہ زندگی کو آسان بنانا ہے۔ وزیراعظم نے این ڈی اے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی کاموں اور حکومتی اصلاحات کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچائیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read