Bharat Express DD Free Dish

Pariksha Pe Charcha: فروری کے پہلے ہفتے میں پی ایم مودی کریں گے ’پریکشا پہ چرچا‘ 4.5 کروڑ سے زائد رجسٹریشن، طلبہ کے اعتماد اور امتحانی دباؤ کم کرنے پر ہوگا زور

وزارت تعلیم کے مطابق یہ پروگرام امتحان کو سیکھنے کے جشن میں بدلنے کی کوشش ہے، جہاں ہر بچے کی صلاحیت، خواب اور شخصیت کا احترام کیا جائے۔ اس پروگرام کی براہ راست نشریات دوردرشن کے مختلف چینلز، آکاشوانی، یوٹیوب، فیس بک لائیو، مائی جی او وی اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کی جائیں گی۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کا مقبول تعلیمی مکالمہ ’پریکشا پہ چرچا 2026‘ فروری کے پہلے ہفتے میں نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ یہ اس پروگرام کا نواں ایڈیشن ہوگا، جس میں وزیر اعظم طلبہ، اساتذہ اور والدین سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔ پروگرام کا مقصد امتحانات کے دباؤ کو کم کرنا اور طلبہ میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے۔ مرکزی وزارت تعلیم کے مطابق ’پریکشا پہ چرچا‘ میں شرکت کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ 13 ہزار 379 افراد نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ ان میں 4 کروڑ 19 لاکھ 14 ہزار 56 طلبہ، 24 لاکھ 84 ہزار 259 اساتذہ اور 6 لاکھ 15 ہزار 64 والدین شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار اس پروگرام کی بے مثال مقبولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

طلبہ، اساتذہ اور والدین سے براہ راست مکالمہ

یہ مکالمہ چھٹی جماعت اور اس سے اوپر کے طلبہ، اساتذہ اور والدین کے لیے ہوگا۔ سی بی ایس ای نے تمام اسکولوں سے اپیل کی ہے کہ وہ طلبہ کے لیے لائیو نشریات دیکھنے کے مناسب انتظامات کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس سے مستفید ہو سکیں۔ ’پریکشا پہ چرچا‘ کا بنیادی مقصد امتحانات سے جڑے ذہنی دباؤ کو کم کرنا، مثبت سوچ کو فروغ دینا اور تعلیم کو خوشگوار تجربہ بنانا ہے۔ وزیر اعظم مودی اس پروگرام کے ذریعے مسلسل یہ پیغام دیتے رہے ہیں کہ امتحان زندگی اور موت کا مسئلہ نہیں بلکہ سیکھنے کا ایک مرحلہ ہیں۔

امتحان کو تہوار میں بدلنے کی کوشش

وزارت تعلیم کے مطابق یہ پروگرام امتحان کو سیکھنے کے جشن میں بدلنے کی کوشش ہے، جہاں ہر بچے کی صلاحیت، خواب اور شخصیت کا احترام کیا جائے۔ اس پروگرام کی براہ راست نشریات دوردرشن کے مختلف چینلز، آکاشوانی، یوٹیوب، فیس بک لائیو، مائی جی او وی اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کی جائیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read