Pariksha Pe Charcha: فروری کے پہلے ہفتے میں پی ایم مودی کریں گے ’پریکشا پہ چرچا‘ 4.5 کروڑ سے زائد رجسٹریشن، طلبہ کے اعتماد اور امتحانی دباؤ کم کرنے پر ہوگا زور
وزارت تعلیم کے مطابق یہ پروگرام امتحان کو سیکھنے کے جشن میں بدلنے کی کوشش ہے، جہاں ہر بچے کی صلاحیت، خواب اور شخصیت کا احترام کیا جائے۔ اس پروگرام کی براہ راست نشریات دوردرشن کے مختلف چینلز، آکاشوانی، یوٹیوب، فیس بک لائیو، مائی جی او وی اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کی جائیں گی۔





