پی ایم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ملک کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو واضح الفاظ میں سخت تنبیہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان اب کسی بھی حالت میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کرے گا اور پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت صرف دو مسائل پر ہوگی، ایک دہشت گردی کا خاتمہ اور دوسرے پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے)۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا ’’پاکستانی فوج اور پاکستانی حکومت جس طرح دہشت گردی کو کھاد پانی دے رہی ہے، وہ ایک دن پاکستان کو ہی ختم کر دے گا۔ پاکستان کو اگر بچنا ہے تو اسے اپنے دہشت گردی انفراسٹرکچر کا صفایا کرنا ہی ہوگا۔ اس کے علاوہ امن کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ بھارت کاموقف بالکل واضح ہے: دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں ہو سکتی، دہشت گردی اور تجارت ایک ساتھ نہیں چل سکتی، اور پانی اور خون بھی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا۔‘‘
انھوں نے مزید کہا ’’میں آج عالمی برادری سے بھی کہوں گا کہ ہماری کوشش بات چیت رہی ہے۔ اگر پاکستان سے بات ہوگی تو دہشت گردی پر ہی ہوگی۔ اگر کستان سے بات ہوگی تو پاک مقبوضہ کشمیر پر ہی ہوگی۔ جنگ کے میدان میں ہم نے ہر بار پاکستان کو دھول چٹائی ہے اور اس بار آپریشن سندور نے اس میں نیا باب جوڑ دیا ہے۔‘‘
ہماری افواج الرٹ پر ہیں: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ابھی ہماری کارروائی صرف ملتوی کی گئی، بند نہیں۔ اگر پاکستان نے پھر کوئی شرارت کی تو ہماری افواج جوابی تیاری کے لیے الرٹ پر ہیں۔ انھوں نے کہا ’’میں پھر دہرا رہا ہوں کہ ہم نے پاکستان کے دہشت گردی اور فوجی ٹھکانوں پر اپنی جوابی کارروائی کو ابھی صرف ملتوی کیا۔ آنے والے دنوں میں ہم پاکستان کے ہر قدم کر اس کسوٹی پر ماپیں گے کہ وہ کیا رویہ اپناتا ہے۔ ہندوستان کی تینوں افواج، ایئرفورس، آرمی، نیوی اور بی ایس ایف اور ہندوستان کے نیم فوجی دستے لگاتار الرٹ پر ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

