Bharat Express DD Free Dish

PM to visit Tamil Nadu: وزیراعظم نریندر مودی 26 اور27 جولائی کو کریں گے تمل ناڈو کا دورہ، توتیکورن میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا رکھیں گے سنگ بنیاد

وزیراعظم توتیکورن ہوائی اڈے  کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے، بجلی کی ترسیل کے لیے کڈنکلم نیوکلیئر پاور پلانٹ کے بین ریاستی ٹرانسمیشن سسٹم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، آدی تھروتیرائی فیسٹیول کے موقع پر تروچیراپلی کا دورہ کریں گے

اپنے  برطانیہ اور مالدیپ کے دورے سے واپس آنے کے فوراً بعد وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 جولائی کوتقریباً رات 8 بجے کے توتیکورن، تمل ناڈو میں عوامی تقریب میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور قوم کو وقف کریں گے۔ وزیر اعظم تمل ناڈو کے تروچیراپلی میں واقع گنگائی کونڈا چولاپورم مندر میں27 جولائی کو دوپہر تقریباً 12 بجے آدی تھیرواتھیرائی فیسٹیول کے ساتھ شہنشاہ راجندر چول اول کے یوم پیدائش کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

توتیکورن میں متعدد شعبوں میں اہم منصوبوں کا افتتاح

مالدیپ میں اپنا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم براہ راست توتیکورن پہنچیں گے اور متعدد شعبوں میں اہم منصوبوں کی ایک سیریز کا افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے جن سےعلاقائی رابطوں میں نمایاں بہتری ہوگی، رسد کی کارکردگی کو فروغ ملے گا، صاف توانائی کے بنیادی ڈھانچے مضبوط ہوں گےاور تمل ناڈو کے شہریوں کے معیارزندگی میں بہتری آئے گی۔

تمل ناڈو میں سیاحت، تجارت اور سرمایہ کاری کو ملے گا فروغ

عالمی معیار کے ہوائی بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے اور کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے  کے پنے عہد کے مطابق، وزیر اعظم توتیکورن ہوائی اڈے پر تقریباً 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے جو جنوبی خطے کی بڑھتی ہوئی ہوا بازی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ وزیراعظم توتیکورن ہوائی اڈے پر نئی ٹرمینل عمارت میں واک تھرو بھی کریں گے۔ مجموعی17,340 مربع میٹر پر محیط یہ ٹرمینل 1,350 مسافروں کومصروف اوقات میں اورسالانہ20 لاکھ مسافروں کو ہینڈل کرنے کے لیےآراستہ  ہو گا، جس کی مستقبل میں توسیع کی گنجائش  مصروف اوقات میں1,800 مسافروں اور سالانہ 25 لاکھ مسافروں تک ہو گی۔100 فیصدایل ای ڈی لائٹنگ، توانائی کے مؤثر ای اینڈ ایم نظام اور سائٹ پر موجود سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعےصاف شدہ پانی کے دوبارہ استعمال کی سہولیات سےآراستہ ٹرمینل کوجی آر آئی ایچ اے-4 کی پائیداری کی درجہ بندی حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ توقع ہے کہ اس جدید انفراسٹرکچر سے علاقائی ہوائی رابطے میں نمایاں اضافہ ہوگا اور جنوبی تمل ناڈو میں سیاحت، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

ثقافتی اور زراعتی مرکزوں سے رابطے بہتر ہونے کی امید

سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں وزیراعظم اسٹریٹجک لحاظ سے اہم شاہراہوں کے دو منصوبے قوم کے نام وقف کریں گے۔ پہلا منصوبہ این ایچ- 36 کے 50 کلومیٹرطویل سیتھیاتھوپ-چولاپورم حصے کی4 لیننگ کا ہے، جو وکراونڈی-تھنجاور کوریڈور کے تحت 2,350 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں تین بائی پاس، کولیڈم ندی پر ایک کلومیٹر کا چارلین والا پل، چار بڑے پل، سات فلائی اووراورمتعدد انڈر پاس شامل ہیں، جس سے سیتھیاتھوپ– چولاپورم کے درمیان سفر کے وقت میں45 منٹ کی کمی  آئے گی اور ڈیلٹا خطے کے ثقافتی اور زراعتی مرکزوں سے رابطے بہتر ہوں گے۔ دوسرا پروجیکٹ5.16 کلومیٹر طویل این ایچ- 138 توتیکورن پورٹ روڈ کی 6 لیننگ کا ہے، جو تقریباً 200 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ انڈر پاس اور پلوں کی خصوصیت سے لیس یہ پروجیکٹ کارگو کے بہاؤ کو آسان کرے گا، جس لاجسٹکس کے اخراجات میں کمی آئے گی، اور وی او چدمبرانار پورٹ کے ارد گرد بندرگاہ کے زیر اثر صنعتی ترقی میں مدد ملے گی۔ بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے اور صاف توانائی کے اقدامات کو بڑھانے کی بڑی پہل کے تحت وزیراعظم وی او چدمبرانار پورٹ پر تقریباً 285 کروڑ روپےکی لاگت سےایم ایم ٹی پی اے 6.96 کی کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیت کے ساتھ نارتھ کارگو برتھ –III کا افتتاح کریں گے۔ اس سے خطے میں بلک کارگو کی ضروریات کو سنبھالنے کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، اس طرح بندرگاہ کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور کارگو ہینڈلنگ لاجسٹکس کو بہتر بنایا جا سکے گا۔

تمل ناڈو اور کیرالہ کے درمیان روابط ہوں گے مضبوط

وزیر اعظم جنوبی تمل ناڈو میں ریلوے کے تین اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کاافتتاح کریں گے تاکہ پائیدار اور موثر رابطے کو فروغ دیا جاسکے۔ 90 کلومیٹر طویل مدورائی –بوڈینیاک کنور لائن کی برقی کاری سے ماحول موافق ٹرانسپورٹ کو فروغ ملے گا اور مدورائی اور تھینی  علاقہ میں سیاحت اور سفر میں مدد ملے گی۔ 21 کلومیٹرطویل ناگرکوئل ٹاؤن – کنیا کماری سیکشن کو 650 کروڑ روپےکی لاگت سے ڈبل لائن کیا جائےگا، جو ترواننت پورم – کنیا کماری پروجیکٹ کا حصہ ہے،اس سے تمل ناڈو اور کیرالہ کے درمیان رابطہ مضبوط ہوگا۔  مزید برآں،ارالیاموجھی-ناگیرکوئل جنکشن (1287 کلو میٹر) اورترونیلویلی-میلاپلائم (3.6کلومیٹر) کےحصوں کو ڈبل لائن کرنے سے چنئی-کنیا کماری جیسے بڑے جنوبی روٹ  پر سفر کے وقت میں کمی آئے گی اور مسافروں اور مال برداری کی صلاحیت کو بہتر بنا کر علاقائی اقتصادی شمولیت میں اضافہ ہوگا۔

ریاست میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرنے کویقینی بناتے ہوئے، وزیر اعظم بڑے پاور ٹرانسمیشن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کےتحت کڈنکلم نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹس 3 اور 4 (2×1000 میگاواٹ) سے بجلی کے اجراء کے لیے بین ریاستی ٹرانسمیشن سسٹم (آئی ایس ٹی ایس) سے متعلق ہے۔تقریباً 550 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار  ہونے والے اس پروجیکٹ میں کڈنکلم سے توتیکورن-جی آئی ایسII سب اسٹیشن تک 400 کے وی (کواڈ) ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن اور ٹرمینل کے متعلقہ آلات شامل ہوں گے۔یہ قومی گرڈ کو مضبوط بنانے، صاف توانائی کی قابل اعتماد تقسیم کو یقینی بنانے اور تمل ناڈو اور دیگر مستفید ریاستوں کی بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

راجندر چول اول کے اعزاز میں ایک یادگاری سکہ

وزیر اعظم گنگائیکونڈہ چولاپورم مندر میں عوامی تقریب کے  ذریعہ آدی تھیروتھیرائی تہوار مناتے ہوئے ہندوستان کے عظیم شہنشاہوں میں سے ایک راجندر چول اول کے اعزاز میں ایک یادگاری سکہ جاری کریں گے۔ یہ خصوصی جشن راجندر چول اول کی جنوب مشرقی ایشیا تک سمندری مہم کے 1,000 سال اور مشہور گنگائیکونڈہ چولاپورم مندر کی تعمیر کے آغاز کی نشان دہی بھی  کرتاہے، جو چول عہد کے فن تعمیر کا ایک شاندار نمونہ ہے۔ آدی تھیروتھیرائی تہوار بھی بھرپور تمل شیو بھکتی کی روایت کا جشن ہے، جسے چول بادشاہوں نے بھرپور طریقے سے فروغ دیا اور 63 نیانماروں- تمل شیو مت کے بھکت شاعروں نے امر کر دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ راجندر چول کی پیدائش کا ستارہ، تھیرواتھیرائی (اردر) 23 جولائی کو شروع ہوتا ہے، جو اس سال کے تہوار کو مزید اہم بناتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read