وزیرِاعظم نریندر مودی اپنا چین کا دورہ مکمل کر کے بھارت لوٹنے کے بعد 2 ستمبر کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بہار راجیہ جیویکا نِدھی ساکھ سہکاری سنگھ لمیٹڈ کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیرِاعظم متعلقہ ادارے کے بینک اکاؤنٹ میں 105 کروڑ روپے بھی منتقل کریں گے۔
کیا ہے جیویکا نِدھی کے قیام کا مقصد؟
جیویکا نِدھی کے قیام کا مقصد جیویکا سے وابستہ کمیونٹی کے اراکین کو سستے شرح سود پر مالی وسائل تک آسان اورحسب استطاعت رسائی فراہم کرنا ہے۔ جیویکا کی تمام رجسٹرڈ کلسٹر سطح کی فیڈریشنیں اس سوسائٹی کی رکن بنیں گی۔ اس ادارے کے انتظام وانصرام کے لیے بہار حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت بھی فنڈز فراہم کرے گی۔
جیویکا کے سیلف ہیلپ گروپس سے یعنی اپنی مدد آپ گروپ سے وابستہ خواتین میں کاروباری سرگرمیاں سالوں کے دوران فروغ پا چکی ہیں، جس کے نتیجے میں دیہی علاقوں میں متعدد چھوٹے کاروبار اور پروڈیوسر کمپنیوں کا قیام عمل میں آیا ہے۔ تاہم، خواتین کاروباری افراد اکثر مائیکروفنانس اداروں پر منحصر رہتی ہیں جو 18 فیصد سے 24 فیصد تک زیادہ سود وصول کرتے ہیں۔ جیویکا نِدھی کو ایک متبادل مالیاتی نظام کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے تاکہ مائیکروفنانس اداروں پر انحصارکو کم کیا جا سکے اور کم سود کی شرح پر بڑے قرضے وقت پر دستیاب ہوں۔
دیہی خواتین کے کاروبار کو ملے گا فروغ
یہ نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرے گا، جس سے جیویکا دیدیوں کے بینک اکاؤنٹس میں فنڈز کی منتقلی تیز اور شفاف ہوگی۔ اس مقصد کے لیے 12,000 کمیونٹی کیڈرز کو ٹیبلٹس اورمتعلقہ آلات سے آراستہ کئے جارہے رہیں۔ اس اقدام سے دیہی خواتین میں کاروباری ترقی کو مزید مضبوط بنانے اور کمیونٹی کی قیادت میں چلنے والے اداروں کی ترقی کو تیز کرنے کی توقع ہے۔ تقریباً 20 لاکھ خواتین بہار کے مختلف حصوں سے اس تقریب میں شرکت کریں گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


