Bharat Express DD Free Dish

Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی دہلی میں 33,500 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا کریں گےافتتاح اور رکھیں گے سنگ بنیاد

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو فیز 5 اے کے تحت مزید نئے میٹرو کوریڈورز کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ،جس سے دہلی کے لوگوں کے لیے سفر مزید آسان اور سہل ہو جائے گا۔ ان منصوبوں میں رام کرشن آشرم مارگ سے اندرپرستھ تک سینٹرل وسٹا کوریڈور،

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کو جلد ایک بڑی ترقیاتی سوغات ملنے جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو دہلی میں تقریباً 33,500 کروڑ روپے کی مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس بات کی اطلاع وزیر اعلیٰ کے دفتر کی جانب سے دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتہ کے روز اس اہم پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر کے مطابق وزیر اعظم مودی کئی بڑے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے جن میں دہلی میٹرو کے دو نئے کوریڈور بھی شامل ہیں۔ پہلا کوریڈور پنک لائن پر مجلیس پارک، موجپور اور بابرپور کے درمیان ہوگا، جو دارالحکومت کے کئی علاقوں کو بہتر رابطہ فراہم کرے گا۔ دوسرا کوریڈور میجنٹا لائن پر دیپالی چوک سے مجلیس پارک کے درمیان بنایا گیا ہے۔

دہلی میٹرو کے نئے کوریڈور سے سفر ہوگا مزید آسان

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو فیز 5 اے کے تحت مزید نئے میٹرو کوریڈورز کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ،جس سے دہلی کے لوگوں کے لیے سفر مزید آسان اور سہل ہو جائے گا۔ ان منصوبوں میں رام کرشن آشرم مارگ سے اندرپرستھ تک سینٹرل وسٹا کوریڈور، ایروسٹی سے اندرا گاندھی ایئرپورٹ ٹرمینل 1 تک گولڈن لائن ایکسٹینشن اور تغلق آباد سے کالندی کنج تک گولڈن لائن ایکسٹینشن شامل ہیں۔ رام کرشن آشرم مارگ سے اندرپرستھ تک بننے والا سینٹرل وسٹا کوریڈور تقریباً 9.9 کلومیٹر طویل ہوگا اور اسے زیر زمین تعمیر کیا جائے گا، جس میں نو نئے میٹرو اسٹیشن شامل ہوں گے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بتایا کہ مجلس پارک سے موج پور بابرپور تک میٹرو سیکشن تقریباً 12.3 کلومیٹر طویل ہے اور اس میں آٹھ بلند اسٹیشن شامل ہیں۔ یہ کوریڈور پہلے سے چل رہی مجلس پارک سے شیو وہار تک کی پنک لائن کا حصہ ہے۔ اس سیکشن کے شامل ہونے کے بعد پنک لائن کی مجموعی لمبائی تقریباً 71.56 کلومیٹر ہو جائے گی اوردہلی ملک کا پہلا شہر بن جائے گا ،جہاں مکمل طور پر فعال رنگ میٹرونظام موجود ہوگا۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کے روز بھی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ دنیا کے مقبول ترین رہنما اور قوم کی خدمت و تعمیر کے عزم کے حامل وزیراعظم نریندر مودی کے استقبال کے لیے دہلی پوری گرمجوشی، فخراورجوش کے ساتھ تیار ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read