وزیر اعظم نریندر مودی نے اترکاشی کے دھرالی میں بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ کے بارے میں وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی سے فون پر بات کی ہے۔ پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے کہ میں نے وزیراعلیٰ پشکر دھامی سے بات کرکے صورتحال دریافت کی ہے۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں راحت اور بچاؤ ٹیمیں ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار بھی کیا ہے۔پی ایم نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں اترکاشی کے دھرالی میں اس سانحہ سے متاثرہ لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ میں تمام متاثرین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ میں نے وزیر اعلیٰ پشکر دھامی جی سے بات کر کے حالات کے بارے میں دریافت کیا ہے۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں راحت اور بچاؤ ٹیمیں ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ عوام کو مدد فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی۔
ضلعی انتظامیہ نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا
اترکاشی ضلع انتظامیہ کی طرف سے بادل پھٹنے اور اس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ کے حوالے سے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس نمبر کے ذریعے کوئی بھی بات کر سکتا ہے اور اپنے پیاروں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ یہ نمبرز 01374-222126، 222722، 9456556431 ہیں۔
उत्तरकाशी के धराली में हुई इस त्रासदी से प्रभावित लोगों के प्रति मैं अपनी संवेदना व्यक्त करता हूं। इसके साथ ही सभी पीड़ितों की कुशलता की कामना करता हूं। मुख्यमंत्री पुष्कर धामी जी से बात कर मैंने हालात की जानकारी ली है। राज्य सरकार की निगरानी में राहत और बचाव की टीमें हरसंभव…
— Narendra Modi (@narendramodi) August 5, 2025
بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے کے فوری بعد فوج کی ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ اس کے علاوہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی راحت اور بچاؤ کے کاموں میں لگی ہوئی ہیں۔ فوج کے تقریباً 150 اہلکار لوگوں کو بچانے میں مصروف ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آس پاس کے اضلاع میں موجود اضافی این ڈی آر ایف ٹیموں کو بھی موقع پر بھیجا جا رہا ہے۔اترکاشی انتظامیہ نے کہا ہے کہ دھرالی کے قریب سکھی ٹاپ میں بادل پھٹ گیا ہے۔ تاہم انتظامیہ نے ابھی تک اس سے متعلق زیادہ معلومات شیئر نہیں کی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





