Bharat Express DD Free Dish

PM Modi releases Ram Nath Kovind’s autobiography: وزیراعظم مودی نے سابق صدر رام ناتھ کووند کی سوانح عمری ’ٹرائمف آف دی انڈین ریپبلک: مائی لائف، مائی اسٹرگلز‘ کتاب کا اجرا کیا

وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھی اس پروگرام کے بارے میں معلومات شیئر کی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ 12 اگست کو صبح 9:30 بجے وہ رام ناتھ کووند کی خودنوشت کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نے کتاب کو سابق صدر کی متاثر کن زندگی اور معاشرے کی خدمت کے لیے ان کی کوششوں کی عکاسی قرار دیا۔

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی بدھ کو ہندوستان کے سابق صدر رام ناتھ کووند کی سوانح عمری ’ٹرائمف آف دی انڈین ریپبلک: مائی لائف، مائی اسٹرگلز‘ اجرا کیا ۔ کتاب کی تقریب رونمائی نئی دہلی کے وگیان بھون میں صبح 9:30 بجے منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم تقریب سے خطاب بھی کیا۔وزیراعظم دفتر   (پی ایم او)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، وزیراعظم کے ہاتھوں سوانح عمری کا اجرا ملک کی ممتاز عوامی شخصیات میں شامل رام ناتھ کووند کی زندگی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے والا ایک اہم موقع حاصل ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ یہ سوانح عمری رام ناتھ کووند کی غیر معمولی زندگی کے سفر کی ایک ذاتی روداد پیش کرتی ہے۔ کتاب میں ان کے ابتدائی دور سے لے کر شاندار عوامی زندگی اور ہندوستان کے 14ویں صدر کی حیثیت سے ان کی خدمات تک کے تجربات، جدوجہد اور کامیابیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس میں ان اقدار، تجربات اور حالات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جنہوں نے ان کی زندگی اور عوامی خدمت کے سفر کو تشکیل دیا۔


وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھی اس پروگرام کے بارے میں معلومات شیئر کی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ 12 اگست کو صبح 9:30 بجے وہ رام ناتھ کووند کی خودنوشت کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نے کتاب کو سابق صدر کی متاثر کن زندگی اور معاشرے کی خدمت کے لیے ان کی کوششوں کی عکاسی قرار دیا۔

رام ناتھ کووند کی پیدائش یکم اکتوبر 1945 کو اتر پردیش کے کانپور دیہات ضلع کے پرونکھ گاؤں میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 1991 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی۔ بعد ازاں 1998 سے 2002 تک بی جے پی دلت مورچہ کے صدر اور آل انڈیا کولی سماج کے صدر بھی رہے۔بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد کووند نے گھاٹم پور اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑا، لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد 2007 کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے بی جے پی کے ٹکٹ پر بھوگنی پور سے انتخاب لڑا، تاہم اس بار بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔اپریل 1994 میں رام ناتھ کووند اتر پردیش سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ انہوں نے مسلسل دو میعادوں میں مجموعی طور پر 12 سال تک ایوان بالا کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور مارچ 2006 تک اس عہدے پر رہے۔بعد میں وہ 2015 سے 2017 تک بہار کے گورنر رہے۔ اس کے بعد 2017 میں انہیں ہندوستان کا صدر منتخب کیا گیا۔ انہوں نے 2017 سے 2022 تک ملک کے 14ویں صدر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی۔ وہ اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایسے پہلے شخص تھے جنہوں نے ہندوستان کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر فائز ہو کر ملک کی خدمت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read