وزیراعظم نریندرمودی کو اتوار کے روز دہلی میں دو بڑے نیشنل ہائی وے پروجیکٹس کے افتتاح سے قبل حامیوں کی جانب سے شاندار استقبال ملا۔ جیسے ہی وزیراعظم کا قافلہ اسٹیج کی جانب بڑھا، سیکڑوں افراد نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا، ہریانہ کے وزیراعلیٰ نایاب سنگھ سینی اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے وزیراعظم مودی کو تقریب میں خوش آمدید کہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
دوارکا ایکسپریس وے دہلی
دہلی سیکشن آف دوارکا ایکسپریس وے کی لمبائی 10.1 کلومیٹر ہے اور اسے تقریباً 5,360 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ سیکشن یشوبھومی، ڈی ایم آر سی بلیو اور اورنج لائن، آنے والے بجواسن ریلوے اسٹیشن اور دوارکا کلسٹر بس ڈپو کو ملٹی ماڈل کنیکٹیوٹی فراہم کرے گا۔ پہلا پیکیج: 5.9 کلومیٹر، شیو مورتی انٹرسیکشن سے دوارکا سیکٹر 21 کے آر یو بی تک۔ دوسرا پیکیج: 4.2 کلومیٹر، دوارکا سیکٹر 21 آر یو بی سے دہلی-ہریانہ بارڈر تک، جو اربن ایکسٹینشن روڈ۔II سے براہ راست جوڑ فراہم کرے گا۔ یاد رہے کہ دوارکا ایکسپریس وے کا 19 کلومیٹر لمبا ہریانہ سیکشن مارچ 2024 میں وزیر اعظم مودی نے ہی افتتاح کیا تھا۔
اربن ایکسٹینشن روڈ۔II کی شروعات
وزیراعظم نے علی پور سے ڈچاؤں کلاں تک اربن ایکسٹینشن روڈ۔II کے حصے کا بھی افتتاح کیا، جس میں بہادرگڑھ اور سونی پت تک نئی سڑکیں شامل ہیں۔ اس پروجیکٹ پر تقریباً 5,580 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ یہ روڈ دہلی کی اندرونی اور باہری رنگ روڈ پر ٹریفک دباؤ کم کرے گی اور مکربا چوک، دھولا کنواں اور نیشنل ہائی وے۔09 جیسے مصروف مقامات پر بھیڑ گھٹائے گی۔
عوام کو ملنے والے فائدے
نئے سپرز بہادرگڑھ اور سونی پت تک براہ راست رسائی فراہم کریں گے، صنعتی علاقوں کی کنیکٹیوٹی بہتر ہوگی، دہلی کی سڑکوں پر ٹریفک کم ہوگا اور این سی آر میں مال برداری کے عمل میں تیزی آئے گی۔ یہ اقدامات وزیراعظم مودی کے اس وژن کو ظاہر کرتے ہیں جس کے تحت عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کے ذریعے عوام کو سہولت اور آسان نقل و حرکت فراہم کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



