وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ پی ایم مودی نے ان کی قائدانہ صلاحیت اور دانشمندی کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’انھوں نے ہندوستانی کی ترقی کے سفر کے اہم مرحلے پر نہایت موثر قیادت کی۔‘‘
Remembering Shri PV Narasimha Rao Garu on his birth anniversary. India is grateful to him for his effective leadership during a crucial phase of our development trajectory. His intellect, wisdom and scholarly nature are also widely admired.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 28, 2025
وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ ’’ان کی ذہانت، علم اور علم دوستی کی بھی بڑے پیمانے پر تعریف کی جاتی ہے۔‘‘ اس دوران مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر نے بھی ہندوستانی معیشت کو ایک نئی سمت دینے کے لیے پی وی نرسمہا راؤ کی تعریف کی اور کہا کہ ’’مقبول سیاست دان اور ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ’بھارت رتن‘ پی وی نرسمہا راؤ کو ان کی یوم پیدائش پر بہت بہت سلام۔ ملک کی معیشت کو ایک نئی سمت دینے کے لیےان کی اختراعی کوششوں کے لیے انھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘
دیگر سیاسی لیڈران نے بھی کیا پی وی نرسمہا راؤ کو یاد
دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی سابق وزیر اعظم کو ایک سچا محب وطن قرار دیتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’انھیں جدید معاشیات کی گہری سمجھ تھی۔‘‘ وہیں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سینی نے سابق وزیر اعظم کو معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا۔ انھوں نے لکھا کہ ’’بھارت کے سابق وزیر اعظم، بھارت رتن پی وی نرسمہا راؤ کو ان کی یوم پیدائش پر ڈھیروں سلام۔ وہ ایک دور اندیش سیاست دان، موثر منتظم اور اقتصادی اصلاحات کے معمار تھے، جن کی قیادت میں ہندوستان ایک نئی اقتصادی سمت کی طرف گامزن ہوا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

