وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بھوپال کے جمبوری میدان میں منعقدہ اہلیا بائی ہولکر کی 300 ویں جینتی پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے اہلیابائی کے کارناموں کو یاد کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ’’لوک ماتا اہلیابائی ہندوستان کے ثقافتی ورثے کی ایک عظیم نگہبان تھیں۔ 250-300 سال پہلے جب ملک غلامی کے طوق میں جکڑا ہوا تھا، انھوں نے کاشی وشوناتھ سمیت ملک بھر میں مندروں اور یاترا گاہوں کی دوبارہ تعمیر کی تھی۔ یہ ان کے عزم کی علامت ہے۔ کاشی وشوناتھ میں موجود ان کی مورتی ان کی وارثت کو ظاہر کرتی ہے۔‘‘
مدھیہ پردیش میں کیا ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش میں دتیا اور ستنا ہوائی اڈوں سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس سے ریاست کی ترقی میں تیزی آئے گی۔ وزیر اعلیٰ موہن یادو سمیت کئی وزراء نے اہلیا بائی ہولکر کے یوم پیدائش کی تقریبات میں وزیر اعظم کی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ موہن یادو نے کہا ’’ہم سب خوش قسمت ہیں کہ یہ تقریب ہماری توقعات سے بہتر ہوئی اور میں اس کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘
ریاستی وزیر پرہلاد پٹیل نے اہلیابائی ہولکر کی یوم پیدائش کے پروگرام میں شرکت کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وہیں وزیر کرشنا گوڑ نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر توانائی سے بھرپور تھی۔ وزیر پرتیما باگری نے کہا ’’نئے ہوائی اڈوں کی تعمیر کا اعلان خوشگوار ہے۔ اس سے ریاست کی ترقی میں تیزی آئے گی۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



