نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے بہار میں حاصل ہونے والے زبردست عوامی مینڈیٹ کے موقع پر نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہیڈکوارٹر پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔ پی ایم مودی نے بہار میں این ڈی اے کو ملی شاندار جیت کے لیے کارکنوں، حمایتوں اور رہنماؤں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے خطاب کی شروعات چھٹھ ماتا کے جے کارے سے کی۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ بہار کے لوگوں نے ترقی یافتہ اور خوشحال بہار کے لیے ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’انتخابات کے دوران میں نے بہار کے لوگوں سے این ڈی اے کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی تھی، اور یہاں کی عوام نے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔‘‘
پی ایم مودی نے کہا، ’’یہ زبردست جیت، یہ اٹوٹ اعتماد، بہار کے لوگوں نے گردا اڑا دیا۔ ہم این ڈی اے کے لوگ عوام کے خدمت گزار ہیں۔ ہم اپنی محنت سے عوام کا دل خوش رکھتے ہیں، اور ہم تو عوام کا دل چرا کر بیٹھے ہیں، اس لیے آج بہار نے بتا دیا ہے کہ پھر ایک بار این ڈی اے سرکار۔‘‘
انہوں نے کہا کہ جب میں جنگل راج اور کٹہ حکومت کی بات کرتا تھا تو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) پارٹی کوئی اعتراض نہیں کرتی تھی۔ حالانکہ، اس سے کانگریس بے چین ہو جاتی تھی۔ آج میں پھر سے دوہرانا چاہتا ہوں کہ کٹہ حکومت بہار میں کبھی نہیں لوٹے گی۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ بہار کے لوگوں نے ترقی یافتہ اور خوشحال بہار کے لیے ووٹ دیا ہے۔ میں نے انتخابی مہم کے دوران بہار کی عوام سے ریکارڈ ووٹنگ کی درخواست کی تھی اور بہار کی عوام نے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بہار کے لوگوں سے این ڈی اے کو زبردست فتح دلانے کی درخواست کی تھی اور بہار کی عوام نے میری یہ درخواست بھی مانی۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ بہار نے 2010 کے بعد کا سب سے بڑا مینڈیٹ این ڈی اے کو دیا ہے۔ میں بہت عاجزی کے ساتھ این ڈی اے کے تمام اتحادیوں کی طرف سے بہار کی عظیم عوام کا شکرگزار ہوں۔ میں بہار کی عظیم عوام کو ادب سے سلام پیش کرتا ہوں۔ آخر میں پی ایم مودی نے کہا کہ آج صرف این ڈی اے کی جیت نہیں ہوئی ہے، بلکہ جمہوریت کی بھی جیت ہوئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



