سری لنکا کے اپنے تین روزہ دورے کے ایک حصے کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کولمبو میں سری لنکا کے اپوزیشن لیڈر سجیت پریماداسا سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات پورے سیاسی میدان میں ہندوستان سری لنکا تعلقات کی دو طرفہ حمایت کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پریماداسا کی دیرینہ لگن کی تعریف بھی کی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے لکھا ’’سری لنکا کے قائد حزب اختلاف، مسٹر سجیت پریماداسا سے مل کر خوشی ہوئی۔ میں نے ہندوستان سری لنکا دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے ذاتی تعاون اور عزم کی تعریف کی۔ہماری خصوصی شراکت داری کو سری لنکا میں پارٹی لائنوں سے بالاتر حمایت حاصل ہے۔‘‘ اس میٹنگ میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور وزیر اعظم وفد کے سینئر ارکان سمیت اعلیٰ ہندوستانی حکام نے بھی شرکت کی۔ اس دوران تمام بات چیت لوگوں پر مرکوز ترقیاتی شراکت داری کو بڑھانے اور باہمی مفادات کو آگے بڑھانے پر مرکوز تھی۔
ہندوستان سری لنکا تعاون کی مزید بہتری پر ہوئی بات چیت
اس ملاقات کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے وزارت خارجہ (MEA) کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ جیسوال نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا ’’ہمارے مسلسل بڑھتے ہوئے تعلقات کو ہمارے دونو ممالک میں دو طرفہ حمایت حاصل ہے۔‘‘ یہ بات چیت وزیر اعظم مودی کی سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانائیکے کے ساتھ دن کے اوائل میں دوطرفہ ملاقات کے دوران ہوئی۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور مشترکہ نقطۂ نظر پر زور دیتے ہوئے صدارتی مذاکرات کو ’’وسیع اور نتیجہ خیز‘‘ قرار دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

