Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Kanpur Visit: وزیر اعظم مودی نے پہلگام حملے میں مارے گئے کانپور کے شبھم دویدی کے اہل خانہ سے کی ملاقات، کہا-آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کانپور کے چکری ہوائی اڈے پر پہلگام دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے شبھم دویدی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کانپور کے چکری ہوائی اڈے پر پہلگام دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے شبھم دویدی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس دوران انھوں نے شبھم کے اہل خانہ کو تسلی دی اور انھیں یقین دلایا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ پی ایم مودی نے شہید شبھم دویدی کی اہلیہ ایشنیا کی خیریت بھی دریافت کی اور انھیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس وحشیانہ حملے میں ضائع ہونے والی معصوم جانوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور مرکزی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔ پی ایم مودی نے جمعہ کو دوپہر 2:20 بجے ہوائی اڈے پر شبھم کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ جیسے ہی پی ایم جہاز سے اترے، سب سے پہلے انھوں نے شبھم کے خاندان کے ساتھ تقریباً 10 منٹ تک گفتگو کی۔ کانپور انتظامیہ خصوصی انتظامات کے تحت اہل خانہ کو ایئرپورٹ لے گئی تھی۔

رمیش اوستھی نے لکھا تھا پی ایم او کو شہید کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے خط

واضح رہے کہ 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام علاقے میں دہشت گردانہ حملے میں کل 26 سیاح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ حملے کے دوران دہشت گردوں نے مسافروں کی شناخت پوچھی تھی اور گولیاں چلا دی تھیں۔ اس حملے میں کانپور کے رہنے والے شبھم دویدی بھی نشانہ بنے تھے۔ وزیر اعظم کی شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کا یہ اقدام کانپور کے رکن اسمبلی رمیش اوستھی کے خط کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم کے دفتر کو ایک خط لکھا تھا اور درخواست کی تھی کہ وزیر اعظم 30 مئی کو کانپور کے دورے کے دوران سوگوار خاندان سے ضرور ملیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس دورے کے دوران کانپور اور پورے اتر پردیش کے لیے 47,573 کروڑ روپے کے 15 میگا پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ان منصوبوں میں میٹرو کی توسیع، بجلی کی پیداوار، پانی صاف کرنے، فائر اسٹیشن اور سڑک کی تعمیر جیسے کئی اہم کام شامل ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read