ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ سترہویں برکس سربراہی اجلاس کے درمیان ایک اہم اقدام کے طور پر وزیر اعظم مودی نے برازیل کی سابق صدر اور برکس کے ’’نیو ڈیولپمنٹ بینک‘‘ کی موجودہ صدر دلما روسیف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دلما روسیف کے ساتھ انھوں نے ’’نتیجہ خیز‘‘ بات چیت کی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی تصویر
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس اہم ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’’نیو ڈیولپمنٹ بینک کی صدر اور برازیل کی سابق صدر دلما روسیف کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت۔‘‘ اس ملاقات کے دوران دونوں لیڈران نے ترقی پذیر ممالک کو مالی امداد کی فراہمی، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی فنڈنگ اور گلوبل ساؤتھ کی اقتصادی ترقی پر تبادلۂ خیال کیا۔
Productive interaction with Dilma Rousseff, President of the New Development Bank and former President of Brazil. @dilmabr pic.twitter.com/UhZPvIqgp4
— Narendra Modi (@narendramodi) July 8, 2025
وزیر اعظم مودی نے نیو ڈیولپمنٹ بینک میں ہندوستان کے کردار کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا اور ماحولیاتی استحکام، قابلِ تجدید توانائی، اور ڈیجیٹل معیشت جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ وہیں دلما روسیف نے بھارت کی ترقیاتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ بینک جنوبی ایشیا میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے لیے ہندوستانی منصوبوں کو ترجیح دے گا۔ یہ ملاقات برکس ممالک کے اندر باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
چِلی کے صدر سے بھی کی ملاقات
دریں اثنا وزیر اعظم مودی نے چِلی کے صدر گیبریل بورِک فونٹ سے بھی ملاقات کی۔ انھوں نے لکھا کہ ’’ریو میں برکس سربراہی اجلاس کے دوران چِلی کے صدر گیبریل بورِک فونٹ سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ ہندوستان اور چِلی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے‘‘۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور مضبوط ہوتے رشتوں کی عکاس ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

