Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Somnath Visit: وزیر اعظم مودی کی سومناتھ سوابھیمان پرو کی شوریہ یاترا میں شرکت، وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور نائب وزیر اعلیٰ رہے موجود

اتوار کا دن سومناتھ کی شوریہ یاترا کے نام رہا، جس کا آغاز شنکھ سرکل سے ہوا۔ اس یاترا میں 108 گھوڑوں پر مشتمل ایک علامتی مارچ نکالا گیا، جو ایثار، بہادری اور قربانی کی داستان کو زندہ کرتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی خود اس شوریہ یاترا میں شریک ہوئے

وزیر اعظم نریندر مودی نےسوابھیمان پرو کے تحت منعقد کی گئی علامتی شوریہ یاترا کی قیادت کی۔ اس موقع پر نیوز ایجنسی اے این آئی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں وزیر اعظم کو عوام کا ہاتھ ہلا کر اور مسکراتے ہوئے خیرمقدم قبول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شوریہ یاترا کے دوران گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی بھی موجود رہے۔یہ شوریہ یاترا بہادری، قربانی اور اس ناقابلِ تسخیر حوصلے کی علامت ہے جس نے صدیوں کی آزمائشوں کے باوجود سومناتھ کی عظمت اور وجود کو قائم رکھا۔ اس یاترا کے ذریعے ملک کی قدیم ثقافتی وراثت اور تاریخی شان و شوکت کو یاد کرنے اور نئی نسل تک منتقل کرنے کا پیغام دیا گیا۔ سومناتھ کی مقدس سرزمین پر منعقد یہ تقریب عقیدت، تاریخ اور قومی منظر کو پیش کرتی نظر آئی۔

108 گھوڑوں کے مارچ کے ساتھ شوریہ یاترا اور ترقیاتی ایجنڈا

اتوار کا دن سومناتھ کی  شوریہ یاترا کے نام رہا، جس کا آغاز شنکھ سرکل سے ہوا۔ اس یاترا میں 108 گھوڑوں پر مشتمل ایک علامتی مارچ نکالا گیا، جو ایثار، بہادری اور قربانی کی داستان کو زندہ کرتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی خود اس شوریہ یاترا میں شریک ہوئے، جسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں کے دونوں جانب موجود تھے۔شوریہ یاترا کے بعد وزیر اعظم نے صبح تقریباً 10 بج کر 15 منٹ پر سومناتھ مندر کے گربھ گرہ میں خصوصی پوجا اور عبادت انجام دی۔ اس کے بعد انہوں نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سومناتھ کی روحانی طاقت، ثقافتی اہمیت اور بھارت کی تاریخی وراثت پر روشنی ڈالی اور اس پیغام کو دنیا بھر تک پہنچانے کی بات کہی۔

PM Modi Somnath Visit 2026

سومناتھ میں مذہبی پروگراموں کے اختتام کے بعد وزیر اعظم کا شیڈول ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز رہا۔ دوپہر قریب دو بجے وہ راجکوٹ کے مارواڑی یونیورسٹی پہنچیں گے، جہاں کَچھ اور سوراشٹر خطے کے لیے وائبریںٹ گجرات علاقائی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

اس کانفرنس کو سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔دورے کے آخری مرحلے میں وزیر اعظم احمد آباد پہنچیں گے۔ شام تقریباً 5 بج کر 15 منٹ پر وہ احمد آباد میٹرو کے دوسرے مرحلے کے تحت سیکٹر 10 اے سے مہاتما مندر تک کے باقی حصے کا افتتاح کریں گے، جس سے گاندھی نگر اور احمد آباد کے درمیان آمدورفت مزید سہل اور تیز ہو جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read