وزیر اعظم نریندر مودی نے مالدیپ کے دورے کے دوران وہاں مقیم ہندوستانی برادری سے ملاقات کی اور ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف مالدیپ کی ترقی میں معاون ہیں بلکہ اپنے وطن ہندوستان سے بھی گہرا رشتہ قائم رکھے ہوئے ہیں۔ پی ایم مودی نے ’ایکس‘ پر اس موقع کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مالدیپ میں ہندوستانی برادری کے ساتھ بات چیت کی۔ جس طرح وہ مالدیپ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے اور ساتھ ہی وہ ہندوستان میں اپنی جڑوں سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔‘‘
پی ایم مودی نے بیرون ملک مقیم ہندوستانی تارکین وطن کی خدمات کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ ’’ہندوستانی تارکین وطن ہندوستان اور دنیا کے درمیان مضبوط ترین پلوں میں سے ایک ہیں۔ ہمیں اپنے تارکین وطن پر بہت فخر ہے۔ مالدیپ میں ہندوستانی برادری کے ساتھ بات چیت کی کچھ جھلکیاں پیش ہیں۔‘‘ اس دوران پی ایم مودی نے ہندوستانی تکنیکی اور اقتصادی تعاون (ITEC) پروگرام کے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کی۔
Interacted with the Indian community in the Maldives. It is commendable how they are contributing to Maldives’ progress and at the same time remain connected to their roots in India. pic.twitter.com/sUnrp7eP5t
— Narendra Modi (@narendramodi) July 26, 2025
اس سے قبل آج دن میں پی ایم مودی نے مالدیپ کے سیاسی لیڈران کے ساتھ ساتھ اہم رہنمآں سے ملاقات کی اور ہندوستان-مالدیپ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا۔ اس کے بعد انھوں نے مالدیپ کے 60ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں اور اس سے دونوں ممالک کے باشندوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس تقریب میں شرکت کے لیے مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے پی ایم مودی کو مدعو کیا تھا اور اسی دعوت پر پی ایم مودی دو روزہ دورے پر مالدیپ پہنچے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


