26 جون کو ایکزیوم-4 (Ax-4) مشن کی کامیاب ڈوکنگ کے بعد، وزیر اعظم مودی نے مشن پائلٹ شکلا سے رابطہ کیا، جو خلا میں جانے والے دوسرے بھارتی اور ISS میں داخل ہونے والے پہلے بھارتی ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اس رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے شکلا کے تاریخی کردار کی تعریف کی، جو بھارت، ہنگری، پولینڈ اور امریکہ کے خلا بازوں پر مشتمل مشن کا حصہ ہیں۔
مودی کا پیغام: 1.4 ارب بھارتیوں کی امیدوں کا علمبردار
اس سے قبل وزیر اعظم نے ایکزیوم-4 مشن کی کامیاب روانگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’گروپ کیپٹن شبھنشو شکلا ISS تک پہنچنے والے پہلے بھارتی بننے جا رہے ہیں۔ وہ 1.4 ارب بھارتیوں کی دعاؤں، امیدوں اور خوابوں کو اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔‘‘
I had a wonderful conversation with Group Captain Shubhanshu Shukla as he shared his experiences from the International Space Station. Watch the special interaction! https://t.co/MoMR5ozRRA
— Narendra Modi (@narendramodi) June 28, 2025
خلائی سفر کو شکلا نے ’’جادوئی‘‘ قرار دیا
گروپ کیپٹن شکلا نے خلائی سفر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈریگن اسپیس کرافٹ گریس کے ذریعے سفر ایک جادوئی تجربہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ 30 دن کے قرنطینہ کے بعد، میں صرف چاہتا تھا کہ مشن لانچ ہو جائے۔ جب وہ لمحہ آیا، تو وہ کچھ اور ہی تھا۔ آپ اپنی سیٹ میں دھکیل دیے جاتے ہیں— اور پھر اچانک، خاموشی۔ آپ خلا میں معلق ہوتے ہیں۔ یہ جادو کی طرح ہے۔ انہوں نے مشن ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کامیابی کو اجتماعی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔
ISS پر تاریخی آمد
ایکزیوم-4 مشن کے خلا بازوں میں شامل سابق NASA خلا باز پیگی وائٹسن، یورپی اسپیس ایجنسی کے خلا باز سلاوس وُزنانسکی وِشنیوسکی (پولینڈ) اور تیبور کاپو (ہنگری) کے ساتھ گروپ کیپٹن شکلا نے 4:05 شام (IST) پر ہارمونی ماڈیول کے اسپیس فیسنگ پورٹ پر وقت سے پہلے کامیاب ڈوکنگ کی۔ ایکسپیڈیشن 73 ٹیم نے انہیں ISS میں خوش آمدید کہا اور حفاظتی ہدایات دی گئیں۔
ترنگا یاد دلاتا ہے کہ ملک میرے ساتھ ہے
خلائی اسٹیشن پہنچنے پر شکلا نے کہا: یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں خلا میں جانے والا 634واں انسان ہوں۔ زمین کو اس زاویے سے دیکھنا ناقابلِ بیان خوشی ہے۔ ISS کا عملہ ہمیں ایسے ملا جیسے ہم ان کے خاندان کا حصہ ہوں۔ میری توقعات سے کہیں بڑھ کر استقبال ہوا۔ کمانڈر وائٹسن سے اپنا ایسٹروناٹ پن حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کہا: میرے کندھے پر ترنگا مجھے احساس دلاتا ہے کہ پورا ملک میرے ساتھ ہے۔
بھارتی عوام کے نام پیغام: یہ آپ کی کامیابی بھی ہے
بھارت میں عوام کے لیے اپنے پیغام میں گروپ کیپٹن شکلا نے کہا: آپ کی محبت اور دعاؤں کی بدولت میں ISS تک محفوظ پہنچا ہوں۔ یہاں کھڑا ہونا شاید آسان لگے، لیکن ایسا نہیں ہے— میرا سر درد کر رہا ہے، مگر ہم اس کے عادی ہو جائیں گے۔ اگلے 14 دن ہم سائنسی تجربات کریں گے اور آپ سے جڑے رہیں گے۔ یہ ملک کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔
بھارت کی خلائی مہمات کے لیے ایک نیا باب
Ax-4 کا عملہ ISS پر دو ہفتے قیام کرے گا، جہاں وہ مختلف سائنسی تجربات، تعلیمی سرگرمیوں اور تجارتی مشنز میں حصہ لیں گے۔ گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کا مشن بھارت کے خلائی عزائم اور عالمی تعاون میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

