بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے نوی ممبئی میں گولڈ لائن میٹرو کا افتتاح کیا ہے۔ ممبئی میٹرو لائن 3 کے افتتاح پر جاپانی سفارتخانے کی جانب سے ردِعمل سامنے آیا ہے۔ بھارت میں جاپان کے سفیر کیئچی اونو نے کہا کہ بھارت کی ترقی میں حصہ لینا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔
جاپانی سفیر کیئچی اونو نے کیا کہا؟
’’میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس اور دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ ممبئی میٹرو لائن 3 کے مکمل افتتاح کے جشن میں شامل ہوا، جسے جاپان کے او ڈی اے (Official Development Assistance) کے ذریعے تعاون حاصل ہوا۔ ممبئی اور بھارت کی ترقی میں کردار ادا کرنا میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔‘‘
بنیادی ڈھانچے میں تعاون کو ملی نئی منزل
جاپانی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے ذریعے دی گئی جاپانی سرکاری ترقیاتی امداد (ODA) کے تحت مالی تعاون یافتہ ممبئی میٹرو لائن 3 (کولابہ-باندرہ-سیپز کوریڈور) کا آخری حصہ — آچاریہ آترے چوک اسٹیشن سے کُف پریڈ اسٹیشن تک 8 اکتوبر 2025کو باقاعدہ طور پر مکمل طور پر تیار ہو گیا۔
میٹرو لائن کے افتتاحی موقع پر JICA انڈیا کے چیف ریپریزنٹیٹو، تاکیئوچی تاکُورو نے کہا:
’’ممبئی میٹرو لائن 3 کی کامیاب تعمیر، بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں جاپان اور بھارت کے بڑھتے ہوئے تعاون کا ثبوت ہے۔ یہ میٹرو لائن پائیدار شہری نقل و حمل (sustainable urban mobility) کی ایک مثال ہے اور ممبئی کے شہریوں کے روزمرہ سفر کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

