Bharat Express DD Free Dish

PM Modi in Netherlands: نیدرلینڈ میں وزیرِ اعظم مودی: تارکینِ وطن بھارتیوں سے کہا، ’’آپ کی کہانی عقیدت، جدوجہد اور ترقی کی ہے داستان ‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت نیدرلینڈ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے ’دی ہیگ‘ میں بھارتی برادری کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران وہاں مقیم ہندوستانیوں کے تعاون کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی  نے اپنے خطاب کے آغاز میں کہا، ’’اتنا پیار اور جوش و خروش… سچ کہوں تو کچھ دیر کے لیے میں یہ بھول ہی گیا تھا کہ میں نیدرلینڈ میں ہوں۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے بھارت میں کہیں کوئی تہوار منایا جا رہا ہو۔‘‘

بھارتی برادری کے کردار پر فخر

بھارتی برادری کے کردار پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’آپ نیدرلینڈ کے معاشرے اور یہاں کی معیشت میں جو خدمات انجام دے رہے ہیں، اس پر ہر بھارتی کو فخر ہے۔ میں اس موقع پر نیدرلینڈ کی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں یہاں کے لوگوں کو 140 کروڑ بھارتیوں کی جانب سے نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔‘‘

بھارت کی عالمی خدمات اور بھارتی ثقافت کا ذکر کیا

وزیر اعظم نے اس موقع پر بھارت کی عالمی خدمات اور بھارتی ثقافت کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’یہاں موجود کئی خاندانوں کی کہانی صرف ہجرت کی کہانی نہیں، بلکہ ثقافتی وابستگی، بے شمار جدوجہد اور ترقی کی داستان ہے۔ اُس وقت شاید کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ دو سمندروں کو پار کرنے کے بعد بھی بھارتی شناخت اتنی زندہ اور مضبوط رہے گی۔ آپ کے بزرگ بہت کچھ پیچھے چھوڑ آئے، لیکن کچھ چیزیں ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں، اپنی مٹی کی خوشبو، تہواروں کی روایت، بھجنوں کی دھنیں اور آباؤ اجداد کی اقدار۔ وقت کے ساتھ کئی ثقافتیں مٹ گئیں، لیکن بھارت کی متنوع ثقافت آج بھی اپنے لوگوں کے دلوں میں دھڑکتی ہے۔‘‘پی ایم مودی نے مزید کہا، ’’حالات بدل گئے، لیکن خاندانی اقدار نہیں بدلیں، اپنائیت نہیں بدلی۔ آپ نے ڈچ زبان کو اپنایا، مگر اپنے بزرگوں کی زبان کو نہیں چھوڑا۔ یہاں ہمارے کمیونٹی ریڈیو بہت مقبول ہیں۔ ان اسٹیشنز کے ذریعے ہماری ثقافت اور گیتوں کو فروغ مل رہا ہے۔ آپ ہماری تہذیب کو آنے والی نسلوں تک پہنچا رہے ہیں۔ یہ قابلِ ستائش ہے اور آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read