Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Hails Seva Pakhwada: ’’گجرات میں ایک لاکھ لوگوں نے خون عطیہ کیا، 30,000 ہیلتھ کیمپ لگائے‘‘، پی ایم مودی نے بھاو نگر میں ’سیوا پکھواڈا‘ مہم کو سراہا

بی جے پی نے وزیراعظم کی سالگرہ کے موقع پر 15 روزہ ’سیوا پکھواڑا‘ مہم شروع کی ہے، جس کے تحت ملک بھر میں خون عطیہ کیمپ، صفائی مہمات اور سرکاری کامیابیوں پر مبنی نمائشیں منعقد کی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز گجرات کے بھاونگر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ’سیوا پکھواڑا‘ مہم کو سراہا اور اپنے یومِ پیدائش پر دنیا بھر سے موصول ہونے والی نیک تمناؤں پر اظہارِ تشکر کیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پچھلے تین دنوں میں گجرات میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے خون کا عطیہ دیا جب کہ 30,000 سے زائد طبی کیمپ منعقد کیے گئے۔ انھوں نے کہا کہ ’’وشوکرما جینتی سے گاندھی جینتی تک ملک بھر میں سیوا پکھواڑا منایا جا رہا ہے۔ گجرات میں گزشتہ تین دنوں میں ایک لاکھ لوگوں نے خون عطیہ کیا ہے، صفائی مہم میں لاکھوں افراد شریک ہوئے اور تیس ہزار سے زائد ہیلتھ کیمپس لگائے گئے جن میں خواتین کی صحت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔‘‘

وزیراعظم مودی نے 17 ستمبر کو یومِ پیدائش کے موقع پر دنیا بھر سے ملنے والی مبارکبادوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں سب کا انفرادی طور پر شکریہ ادا نہیں کر سکتا، لیکن جو نیک تمنائیں مجھے ملک اور دنیا بھر سے موصول ہوئیں، وہ میری طاقت ہیں۔ میں ان سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ بی جے پی نے وزیراعظم کی سالگرہ کے موقع پر 15 روزہ ’سیوا پکھواڑا‘ مہم شروع کی ہے، جس کے تحت ملک بھر میں خون عطیہ کیمپ، صفائی مہمات اور سرکاری کامیابیوں پر مبنی نمائشیں منعقد کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل آج وزیراعظم مودی نے بھاونگر میں ’سمندر سے سمردھی‘ پروگرام کے تحت 34,200 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ’’یہ پروگرام اگرچہ بھاونگر میں ہو رہا ہے، لیکن اس کی اہمیت پورے بھارت کے لیے ہے۔ بھاونگر کو اس قومی وژن کا مرکز بنایا گیا ہے جس کا مقصد سمندری راستے سے ترقی حاصل کرنا ہے۔‘‘ عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے بچوں کی تیار کردہ ان پینٹنگز کو محفوظ کرنے کی بھی ہدایت کی جو انھیں تحفے کے طور پر پیش کی گئیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read