Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Hails India’s Metro Growth in Kolkata: ’’بھارت کے پاس ہے دنیا کا تیسرا سب سے بڑا میٹرو نیٹ ور‘‘، کولکاتا میں میٹرو پروجیکٹس کے افتتاح کے بعد پی ایم مودی نے کیا عوام سے خطاب

جیسور روڈ میٹرو اسٹیشن پر منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نے نوپارا-جے ہند بمان بندر، سیالدہ-ایسپلانڈ اور بیلی گھاٹ-ہیمنت مکھرجی میٹرو خدمات کا افتتاح کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کولکاتا میں کئی میٹرو ریلوے منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اب دنیا کا تیسرا سب سے بڑا میٹرو نیٹ ورک رکھنے والا ملک بن چکا ہے۔ جیسور روڈ میٹرو اسٹیشن پر منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نے نوپارا-جے ہند بمان بندر، سیالدہ-ایسپلانڈ اور بیلی گھاٹ-ہیمنت مکھرجی میٹرو خدمات کا افتتاح کیا۔ انھوں نے جیسور روڈ سے جئے ہند بمان بندر تک میٹرو میں سفر بھی کیا۔ ان منصوبوں کے تحت کولکاتا کے مصروف علاقوں کو جوڑتے ہوئے سفر کا وقت نمایاں طور پر کم ہوگا۔ سیالدہ سے ایسپلانڈ تک کا سفر جو پہلے تقریباً 40 منٹ کا تھا، اب صرف 11 منٹ میں طے ہوگا۔ اسی طرح بیلی گھاٹ سے ہیمنت مکھرجی میٹرو لائن آئی ٹی ہب سے رابطے کو بہتر بنائے گی۔

افتتاح کے بعد وزیراعظم مودی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج جب بھارت تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی جانب بڑھ رہا ہے، کولکاتا جیسے شہروں کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ ملک بھر میں گرین موبلٹی کو فروغ دیا جا رہا ہے، الیکٹرک بسیں، چارجنگ پوائنٹس اور میٹرو نیٹ ورک تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے کولکاتا کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ منصوبے حکومت کی ہر شہر میں ترقی کے عزم کا ثبوت ہیں۔

دوسری جانب مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی، لیکن انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کولکاتا میں میٹرو کی توسیع میں اپنی حکومت کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ ’’مجھے تھوڑا سا جذباتی ہونے دیں۔ جب میں ریلوے وزیر تھی تو میں نے کولکاتا کے لیے متعدد میٹرو لائنیں منظور کیں، فنڈز کا انتظام کیا، نقشے تیار کیے اور کام شروع کروایا۔ بعد میں بطور وزیراعلیٰ ان منصوبوں کی تکمیل کا موقع بھی ملا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read