وزیر اعظم نریندر مودی کا جمعہ کو مالے کے ریپبلک اسکوائر پر رسمی استقبال کیا گیا۔ مالدیپ کے صدر محمد معیزو پی ایم مودی کے ساتھ اس مقام پر پہنچے جہاں ہندوستان اور مالدیپ دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس دوران پی ایم مودی کو رسمی استقبال کے طور پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
A memorable welcome in Maldives. Strong ties between our nations will greatly benefit our people. 🇮🇳 🇲🇻 pic.twitter.com/qQVoB51FJw
— Narendra Modi (@narendramodi) July 25, 2025
پی ایم مودی نے ریپبلک اسکوائر پر مالدیپ کی کابینہ کے وزراء اور عہدیداروں سے ملاقات کی۔ دریں اثناء مالدیپ کے دارالحکومت میں وزارت دفاع کی عمارت نے پی ایم مودی کی ایک بڑی تصویر آویزاں کی۔ وہیں آج پی ایم مودی نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔
Landed in Malé. Deeply touched by the gesture of President Muizzu to come to the airport to welcome me. I am confident that India-Maldives friendship will scale new heights of progress in the times to come.@MMuizzu pic.twitter.com/GGzSTDENsE
— Narendra Modi (@narendramodi) July 25, 2025
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں پی ایم مودی نے لکھا کہ ’’مالے میں اترا۔ صدر معیزو کا میرے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر آنا متاثرکن تھا۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان-مالدیپ کی دوستی آنے والے وقت میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔‘‘ واضح رہے کہ پی ایم مودی صدر معیزو کی دعوت پر ہی مالدیپ کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ ملک کے 60ویں یوم آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ پی ایم مودی مالدیپ کی آزادی کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ’’گیسٹ آف آنر‘‘ کے طور پر شرکت کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

