وزیر اعظم نریندر مودی کے دو روزہ دورہ امریکہ سے قبل ان کے طیارے پر دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ ممبئی پولیس نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ کال کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بتایاجارہا ہے جس شخص نے وزیر اعظم کے طیارہ پر حملہ کے تعلق سے جانکاری دی تھی وہ ذہنی مریض ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے ممبئی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ 11 فروری کو ممبئی پولیس کنٹرول روم کو ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ دہشت گرد وزیر اعظم مودی کے جہاز پر حملہ کر سکتے ہیں کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں سرکاری غیر ملکی دورے پر ہیں ۔
چیمبور سے ایک شخص کوکیا گیا گرفتار
اطلاع کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے دیگر ایجنسیوں کو مطلع کیا اور تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے بتایا کہ ممبئی پولیس کنٹرول روم کو دھمکی آمیز کال کرنے والے شخص کو چیمبر کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ وہ ذہنی مریض ہے۔ وزیر اعظم مودی پیر کو فرانس اور امریکہ کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوئے۔ ان کا دو روزہ امریکی دورہ بدھ سے شروع ہونے والا ہے۔
پہلے بھی مل چکی تھیں دھمکیاں
تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ممبئی پولیس کووزیر اعظم مودی کے تعلق سے دھمکیاں ملی ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پربھی دھمکی موصول ہوئی تھیا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ بم کی سازش میں دو مبینہ آئی ایس آئی ایجنٹ شامل تھے۔ اس کے علاوہ کاندیولی کی رہائشی 34 سالہ شیتل چوان کو گزشتہ سال وزیر اعظم کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ چوہان نے مبینہ طور پر پولیس کنٹرول روم کو فون کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس ہتھیار ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
