نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور پارٹی میں ان کی خدمات اور قیادت کو سراہے بغیر نہیں رہے۔ وزیراعظم نے نڈا کی تنظیمی صلاحیتوں، اصولی سیاست اور عوامی فلاح کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ جے پی نڈا نہ صرف سادہ مزاج اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں بلکہ بی جے پی کو مضبوط بنانے میں ان کا کردار قابلِ ذکر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کے قیام اور کیمیکلز و کھاد کے شعبے کی ترقی میں بھی ان کی کوششیں نمایاں ہیں۔
وزیرداخلہ امت شاہ کی جانب سے بھی مبارکباد
بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جے پی نڈا وزیراعظم مودی کے اس عزم کو پورا کرنے کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں جس کے تحت ہر شہری کو معیاری اور سستی صحت کی خدمات فراہم کی جانی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ نڈا نے نہ صرف حکومتی سطح پر صحت کے نظام کو مضبوط بنایا بلکہ پارٹی کی تنظیم کو بھی وسعت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ جے پی نڈا کو لمبی اور صحت مند زندگی نصیب ہو۔
भाजपा के राष्ट्रीय अध्यक्ष एवं केंद्रीय स्वास्थ्य मंत्री श्री @JPNadda जी को जन्मदिन की हार्दिक शुभकामनाएँ। मोदी जी के हर एक व्यक्ति तक किफायती और गुणवत्तापूर्ण स्वास्थ्य सेवा पहुँचाने के संकल्प को पूरा करने की दिशा में आप निरंतर कार्यरत हैं। साथ ही, संगठन के विस्तार में भी आपकी…
— Amit Shah (@AmitShah) December 2, 2025
جے پی نڈا کی سیاسی اور تنظیمی خدمات
بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق جے پی نڈا کا تعلق ہماچل پردیش سے ہے، تاہم ان کی پیدائش 2 دسمبر 1960 کو پٹنہ، بہار میں ہوئی۔ انہوں نے نوجوانی ہی میں سیاست میں قدم رکھا۔ وہ مختلف اہم ذمہ داریوں کو نبھاتے رہے ہیں۔ وہ 2010 میں بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری مقرر ہوئے۔ 2012 میں پہلی بار راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔ 2014 تا 2019، مرکزی وزیر صحت اور 2019 سے بی جے پی کے قومی صدر حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جے پی نڈا اس وقت مرکزی وزیر صحت کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سالگرہ کے اس موقع پر پارٹی کے مختلف رہنماؤں اور کارکنان نے بھی نڈا کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی عوامی خدمت، سیاسی استحکام اور تنظیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

