Bharat Express DD Free Dish

PM Modi wishes

تمل ناڈو کے یومِ تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی ترقی اور صنعتی پیش رفت میں تمل ناڈو کے اہم کردار کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے محنتی اور کاروباری صلاحیتوں سے مالا مال لوگوں نے ملک کی ترقی میں ہمیشہ نمایاں تعاون کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں چراغ پاسوان کی کوششوں کو اہم قرار دیا، پٹنہ میں پارٹی کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ منایا یوم پیدائش کا جشن

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05 کا وقت نکالا، وزیر اعظم نے کامیابی کو محنت، نظم و ضبط اور عزم کا نتیجہ قرار دیا

وزیراعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان کو یوم پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی گڈ گورننس اور عوامی خدمات کی ستائش کی۔

 وزیر اعظم نریندر مودی نے سنسکرت کے عالمی دن کے موقع پر سنسکرت زبان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا عظیم علمی ورثہ سنسکرت میں محفوظ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سنسکرت کے ماہرین اور اسکالرز کی خدمات کو بھی سراہا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی ہینڈلوم ڈے کے موقع پر کہا ہے کہ ہینڈلوم شعبہ دیہی بااختیاری، خواتین کی قیادت میں ترقی اور آتم نربھر بھارت کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا ایک اہم ستون ہے۔ انہوں نے ملک بھر کے بنکروں اور دستکاروں کی مہارت، تخلیقی صلاحیت اور لگن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت ہینڈلوم شعبے کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔

مرکزی وزیر اشونی ویشنو کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، نتن گڈکری، جیوتیرادتیہ سندھیا، ہمنتا بسوا سرما سمیت کئی سرکردہ لیڈر نے انہیں مبارک باد پیش کی۔ لیڈر نے ریلوے کی جدید کاری، ڈیجیٹل انڈیا مہم اور سیمی کنڈکٹر مشن کو آگے بڑھانے میں ان کے اہم کردار کی ستائش کرتے ہوئے ان کی صحت مند، خوشحال اور دراز عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی قیادت اور ترقیاتی کاموں کی ستائش کی۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر نتن گڈکری، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سمیت کئی مرکزی وزراء اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی انہیں نیک تمناؤں پر مبنی پیغامات ارسال کیے۔

نائب صدر جمہوریہ سی۔ پی۔ رادھا کرشنن کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے انہیں نظم و ضبط اور لگن کی علامت قرار دیتے ہوئے ان کی اچھی صحت اور دراز عمر کی دعا کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ نیتی آیوگ ملک کے پالیسی سازی کے نظام کا ایک اہم ستون بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ باہمی وفاقیت کو فروغ دینے، اصلاحات کو آگے بڑھانے اور ’ایز آف لیونگ‘ یعنی زندگی کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔