Bharat Express DD Free Dish

PM’s Grief Over Bhuvan Chandra Khanduri’s Demise: ’’مسلح افواج سے لے کر سیاسی دنیا تک انہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا…‘‘، بھون چندر کھنڈوری کے انتقال پر پی ایم مودی نے کیا افسوس کا اظہار

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ بھون چندر کھنڈوری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے بھون چندر کھنڈوری کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ بھون چندر کھنڈوری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے بھون چندر کھنڈوری کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

وزیر اعظم مودی کا تعزیتی پیغام

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، “اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ میجر جنرل (ریٹائرڈ) بھون چندر کھنڈوری جی کے انتقال سے انتہائی دکھ ہوا ہے۔ مسلح افواج سے لے کر سیاسی میدان تک انہوں نے گراں قدر خدمات انجام دیں، جن کے لیے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔”

انہوں نے مزید کہا، “وہ اتراکھنڈ کی ترقی کے لیے ہمیشہ وقف رہے، جو ان کے دورِ وزارتِ اعلیٰ میں بھی صاف طور پر نظر آیا۔ مرکزی وزیر کی حیثیت سے بھی ان کی خدمات ہر شخص کے لیے باعثِ ترغیب ہیں۔ ملک بھر میں رابطہ نظام کو بہتر بنانے کے لیے انہوں نے مسلسل اور انتھک کوششیں کیں۔ غم کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ اور حامیوں کے ساتھ ہیں۔”

شیوراج سنگھ نے بھی جتایا دکھ

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، “بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر، اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ میجر جنرل (ریٹائرڈ) بھون چندر کھنڈوری کے انتقال کی افسوسناک خبر ملی۔ ان کی پوری زندگی ملک، سماج اور عوامی خدمت کے لیے وقف رہی۔ اس غم کی گھڑی میں میری تعزیت سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔

دھرمیندر پردھان کا خراج عقیدت

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا، “اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ میجر جنرل بھون چندر کھنڈوری (ریٹائرڈ) کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ملک کی خدمت، نظم و ضبط اور بہترین طرزِ حکمرانی کی علامت ان کی شخصیت نے فوج سے لے کر عوامی زندگی تک اعلیٰ مثالیں قائم کیں۔”

انل بلونی نے کہا، ناقابلِ تلافی نقصان

پوری گڑھوال سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ انل بلونی نے بھی سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھون چندر کھنڈوری کا انتقال اتراکھنڈ اور پورے ملک کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انیل بلونی نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ کے قیام اور اس کی ترقی میں بھون چندر کھنڈوری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read