Bharat Express DD Free Dish

Pehle Matdaan, Phir Jalpaan: وزیراعظم نریندر مودی کا نعرہ ’’پہلے مت دان، پھر جل پان‘‘ کہا-خواتین ووٹروں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنائیں

وزیراعظم نے’’میرا بوتھ سب سے مضبوط‘‘ مہم کے تحت بہار کی خواتین پارٹی کارکنوں سے بات چیت کی۔ بہار اسمبلی انتخابات سے قبل مودی نے بی جے پی کارکنوں کو دی ہدایت۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ خواتین ووٹروں کی بڑی تعداد میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کارکنوں کو نعرہ دیا ’’پہلے مت دان، پھر جل پان‘‘ (پہلے حق رائے دہی، پھر کھانا پینا)۔ وزیراعظم نے ’’میرا بوتھ سب سے مضبوط‘‘ مہم کے تحت بہار کی خواتین پارٹی کارکنوں سے آن لائن بات چیت کی۔ یہ بات چیت انتخابی مہم کے آخری دن منعقد ہوئی۔

خواتین ووٹروں کو متحرک کرنے کی اپیل

مودی نے کہا کہ بی جے پی کے ’’پنا پرموکھ‘‘ کو اپنے علاقوں میں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ تمام خواتین سب سے پہلے ووٹ ڈالیں۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے میٹرو اور وندے بھارت ایکسپریس جیسی سہولیات شروع کی ہیں جن سے خواتین کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ عوام سے ملاقات کے دوران منشور کے ساتھ یہ پیغام بھی دیں کہ پہلے ووٹ ڈالیں، پھر کھائیں پیئیں۔‘‘

خواتین کے لیے سہولتیں اور فلاحی اسکیمیں

بیگوسرائے کی بی جے پی مہیلا مورچہ صدر ڈاکٹر ریکھا رام نے بتایا کہ پارٹی کی خواتین کارکن پولنگ کے دن خواتین ووٹروں کو بوتھ تک پہنچانے کے لیے گاڑیاں فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو ’’وزیراعلیٰ مہیلا روزگار یوجنا‘‘ کے تحت 10 ہزار روپے دیے گئے ہیں، جس سے وہ اپنا کاروبار چلا رہی ہیں۔ ’’ڈبل انجن حکومت نے ہماری زندگی بدل دی ہے۔ ہمیں مفت راشن، 125 یونٹ مفت بجلی، 1100 روپے پنشن اور کاروبار کے لیے 10 ہزار روپے کی مالی مدد دی گئی ہے۔‘‘

’’این ڈی اے کی زبردست جیت یقینی‘‘ — نریندر مودی

وزیراعظم مودی نے اعتماد ظاہر کیا کہ بہار کے عوام نے ایک بار پھر این ڈی اے کو جتانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے اس انتخاب کو قریب سے دیکھا ہے۔ این ڈی اے زبردست اکثریت سے جیتنے جا رہا ہے۔ ’جنگل راج‘ والے اپنی سب سے بڑی شکست دیکھیں گے۔ بہار کی ترقی صرف این ڈی اے کے دور میں ممکن ہے۔‘‘

خواتین کی بااختیاری پر زور

مودی نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے خواتین کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ بجلی کے اخراجات کم ہوئے ہیں اور بہار کے کئی شہروں میں میٹرو شروع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی مہم منگل کی شام پانچ بجے ختم ہوگئی۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 6 نومبر کو ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے کی پولنگ 11 نومبر کو منعقد ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read