وزیر اعظم نریندر مودی نے ایشیا کپ جیتنے پر بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، بھارتی کرکٹ کے لیے فخر کا لمحہ! ایشیا کپ جیتنے پر خواتین ٹیم کو مبارکباد۔ پورے ٹورنامنٹ کے دوران ان کا اعتماد، مستقل مزاجی اور شاندار جذبہ دیکھنے کو ملا۔ یہ جیت ملک بھر کے لاکھوں نوجوانوں کو مزید کھیلنے اور آگے بڑھنے کے لیے تحریک دی۔‘
سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر جیتی ٹرافی
A proud moment for Indian cricket!
Congratulations to the Women’s team on winning the Asia Cup. Their confidence, consistency and remarkable spirit were on full display throughout the tournament.
May this triumph inspire millions of youngsters across the country to play more…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 14, 2026
خواتین ٹیم نے اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں یکطرفہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی۔ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے یہ مقابلہ 72 رنز سے جیت کر ایشیا کپ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔ یہ آٹھواں موقع ہے جب یہ ٹرافی بھارت کی جھولی میں آئی ہے۔ اس کامیابی کے بعد کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
آٹھویں بار چیمپئن بنا بھارت
یہ آٹھویں مرتبہ ہے جب بھارت نے خواتین ایشیا کپ کا خطاب جیتا ہے۔ ٹیم انڈیا نے 72 رنز سے یکطرفہ کامیابی حاصل کرکے سری لنکا سے 2024 کے فائنل میں ملی شکست کا بدلہ بھی چکا دیا۔فائنل مقابلے میں ٹیم انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز بنائے تھے۔ اس کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 111 رنز ہی بنا سکی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


