Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Marks 6 Years of Jal Jeevan Mission: وزیر اعظم مودی نے ’’جل جیون مشن‘‘ کے چھ سال مکمل ہونے پر عوام کو دی مبارکباد، کہا-اس اسکیم نے بدلیں ہزاروں زندگیاں

پی ایم مودی نے کہا کہ خاص طور پر ’’ناری شکتی‘‘ یعنی ملک کی خواتین کو اس اسکیم سے سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ’’جل جیون مشن‘‘ کے چھ سال مکمل ہونے پر عوام کو مبارکباد دی اور اس اسکیم کو دیہی بھارت میں تبدیلی کا ایک طاقتور ذریعہ قرار دیا۔ 2019 میں شروع کیا گیا یہ مشن حکومت ہند کی ایک نمایاں اسکیم ہے جس کا مقصد ہر دیہی گھر کو نل کے ذریعے پینے کے محفوظ اور معیاری پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس مشن نے اب تک ملک بھر میں 15 کروڑ سے زائد گھروں کو صاف پانی کی سہولت فراہم کی ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف عوامی صحت میں بہتری آئی ہے بلکہ دیہی علاقوں میں رہنے والے کروڑوں افراد کو بااختیار بنانے میں مدد ملی ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ خاص طور پر ’’ناری شکتی‘‘ یعنی ملک کی خواتین کو اس اسکیم سے سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں پی ایم مودی نے لکھا کہ ’’ہم جل جیون مشن کے چھ سال کا جشن منا منا رہے ہیں۔ ایک ایسی اسکیم جو لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی پر مرکوز ہے۔ اس نے خاص طور پر ہماری ناری شکتی کے لیے بہتر صحت کی سہولت بھی یقینی بنائی ہے۔‘‘

وہیں ’’MyGovIndia‘‘ کے پوسٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ’’جل جیون مشن کے بھارت بھر میں دیرپا اثرات کی ایک جھلک‘‘۔ واضح رہے کہ جل جیون مشن کے تحت حکومت نے نہ صرف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا بلکہ اس سے وابستہ بنیادی ڈھانچے کو بھی مضبوط کیا۔ اسکولوں، آنگن واڑی مراکز اور صحت مراکز تک نل کے ذریعے پانی کی فراہمی کو ترجیح دی گئی۔ اس مشن کی بدولت پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں کمی آئی ہے اور دیہی خواتین و بچوں کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔ حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں بھی وہ پینے کے صاف پانی کو ہر ہندوستانی کا حق بنانے کی کوششیں جاری رکھے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read