Bharat Express DD Free Dish

PM Modi best wishes for Axiom-4 Launch: وزیر اعظم مودی نے ایکس اوم-4 لانچ کے بعد شبھانشو شکلا کے لئے بھیجا خاص پیغام، جانئے کیا لکھا؟

وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس او-4 مشن کے لئے سبھی خلائی مسافروں کونیک خواہشات پیش کی ہیں۔ انہوں نے اس دوران شبھانشو شکلا کے لئے خاص پیغام (اسپیشل میسیج) دیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے خلا باز شوبھانشو شکلا کو مبارکباد دی۔

Shubhanshu Shukla Axiom-4: ہندوستان کے شبھانشوشکلا ایکس اوم-4 مشن کے لئے کینیڈی اسپیس سینٹرسے اڑان بھرچکے ہیں۔ انہوں نے خلا میں پہنچتے ہی ملک کے لئے پیغام بھیجا۔ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شوبھانشو کے لئے خاص پیغام دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ سبھی خلابازوں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ وزیراعظم نے اس دوران شوبھانشوکا بھی ذکرکیا۔

وزیراعظم مودی نے ایکس پوسٹ کے ذریعہ کہا، ”ہم ہندوستان، ہنگری، پولینڈ اورامریکہ کے خلابازوں کولے کرخلائی مشن کے کامیاب آغاز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہندوستانی خلاباز، گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی بننے کے راستے پرہیں۔ وہ اپنے ساتھ 1.4 ارب ہندوستانیوں کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں، امیدوں اورخواہشات کو لے کرگئے ہیں۔ ان کے ساتھ سبھی خلا بازوں کو کامیابی کی نیک خواہشات۔”

شوبھانشوتین دیگرخلابازوں کے ساتھ مشن کے لیے روانہ

ہندوستانی فضائیہ کے گروپ کیپٹن اور خلاباز شوبھانشو شکلا ایکس اوم-4 مشن کے تحت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ ایکس او-4 مشن کوفلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹرکے کمپلیکس 39 اے سے لانچ کیا گیا۔ شوبھانشو شکلا اورتین دیگرخلاباز ایکس اوم اسپیس کے مشن کے ایک حصے کے طور پرخلائی اسٹیشن کے سفرپرنکلے ہیں۔

ناسا نے مشن سے متعلق شیئرکی جانکاری

کامیاب لانچنگ کے بعد امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک اپ ڈیٹ دیا۔ ناسا نے’ایکس’ پرلکھا، “ہم نے ایکس اوم مشن 4 کواڑایا ہے۔ ایکس-4 مشن نے لانچ کمپلیکس 39 اے سے 25 جون کوصبح 2:31 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق 12:01 بجے) اڑان بھری تھی، جس میں چار نجی خلابازوں کو 14 دن تک کے مشن کے لیے خلائی اسٹیشن لے جایا گیا تھا۔”



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔