Bharat Express DD Free Dish

PM Modi addressed the Nice Summit: وزیر اعظم مودی نے Nice Summit سے کیا خطاب، کہا-موسمیاتی تبدیلی کے سبب بڑھتے ہوئے خطرات کے مقابلے کے لیے ایک بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ضروری

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز ایسے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے فوری عالمی اقدام پر زور دیا جو آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کر سکے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز ایسے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے فوری عالمی اقدام پر زور دیا جو آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کر سکے۔ فرانس کے شہر نیس (Nice) میں منعقدہ ساتویں بین الاقوامی کانفرنس آن ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر (ICDRI) میں ورچوئلی یعنی ویڈیو کال کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ساحلی علاقوں اور جزیروں کو خاص کر بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ساحلی علاقے اور جزیرے بہت زیادہ خطرے میں ہیں۔ آئیے ہم ایسے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کریں جو وقت اور مشکلات کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہو اور سب کے لیے ایک مضبوط، زیادہ لچکدار مستقبل تخلیق کرے۔‘‘

ساحلی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا ہے عالمی ترجیح

تیسری اقوام متحدہ کی سمندری کانفرنس (UNOC3) سے پہلے منعقد کی گئی اس کانفرنس میں، خاص طور پر چھوٹے جزیرے کی ترقی پذیر ریاستوں (SIDS) اور ساحلی علاقوں میں تباہی سے بچنے والے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے 350 سے زیادہ مندوبین کو اکٹھا کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کی تقریباً 37 فیصد آبادی ساحل کے 100 کلومیٹر کے اندر رہتی ہے، جو عالمی جی ڈی پی میں 1.5 ٹریلین ڈالر کا حصہ ڈالتی ہے۔

دریں اثنا گیانا کے صدر محمد عرفان علی نے کمزور خطوں کے لیے عالمی وسائل کو کھولنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمارے لیےایک لچکدار بنیادی ڈھانچہ بقا کا سوال ہے۔‘‘ وہیں ناورو کے صدر ڈیوڈ اڈیانگ نے اس سمٹ کو بات چیت کو عملی شکل دینے کا موقع قرار دیا اور کہا ’’آئیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی قوم یا برادری ایک منصفانہ، جامع اور لچکدار مستقبل کی تعمیر میں پیچھے نہ رہے۔‘‘

ڈیزاسٹر ریزیلینس میں ہندوستان کی قیادت

ہندوستان نے 2019 میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی ایکشن سمٹ میں CDRI کا آغاز کیا۔ مستقل شریک چیئرمین کے طور پر ہندوستان نے دنیا بھر میں تباہی سے بچنے والے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کی کوششوں کی قیادت کی ہے۔ فرانس اس وقت اپریل 2024 سے مارچ 2026 تک روٹیشنل کو چیئر کے طور پر کام کر رہا ہے۔ سی ڈی آر آئی، جسے آسٹریلیا، برطانیہ اور یورپی یونین سمیت ممالک کی حمایت حاصل ہے، صحت، ٹرانسپورٹ، پاور، اور ٹیلی کام جیسے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے، خاص طور پر کمزور جغرافیوں میں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read